• KHI: Fajr 4:33am Sunrise 5:58am
  • LHR: Fajr 3:43am Sunrise 5:16am
  • ISB: Fajr 3:40am Sunrise 5:17am
  • KHI: Fajr 4:33am Sunrise 5:58am
  • LHR: Fajr 3:43am Sunrise 5:16am
  • ISB: Fajr 3:40am Sunrise 5:17am

یامی گوتم کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش

شائع May 22, 2024
—فوٹو: انسٹاگرام
—فوٹو: انسٹاگرام

بولی وڈ اداکارہ و ماڈل یامی گوتم کے ہاں شادی کے تین سال بعد پہلے بچے کی پیدائش ہوگئی۔

یامی گوتم نے جون 2021 میں آدتیہ دھر سے خاموشی سے شادی کی تھی اور رواں برس جنوری میں دونوں نے اپنے ہاں جلد پہلے بچے کی متوقع پیدائش کا اعلان کیا تھا۔

بچے کی متوقع پیدائش کی وجہ سے یامی گوتم کچھ عرصے سے اسکرین سے دور تھیں، تاہم وہ فوٹوشوٹ اور تقاریب میں دکھائی دیتی رہیں۔

اداکارہ اور ان کے شوہر آدتیہ دھر نے ایک ہی پوسٹ کو انسٹاگرام پر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ ان کے ہاں 20 مئی کو بیٹے کی پیدائش ہوئی۔

دونوں نے اپنی پوسٹ میں بتایا کہ ان کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش ہندو مذہب کے خصوصی دن پر ہوئی، جس پر انہوں نے بیٹے کا نام بھی ہندو مذہب سے متاثر ہو کر رکھا۔

یامی گوتم اور ان کے شوہر نے بتایا کہ انہوں نے بیٹے کا نام ’ویدا ود‘ رکھا ہے اور بچے کی پیدائش بھارت کے ہی ہسپتال میں ہوئی۔

اداکارہ نے ڈاکٹرز سمیت ہسپتال کے اسٹاف کا بھی شکریہ ادا کیا جب کہ نیک خواہشات پر انہوں نے مداحوں کا بھی شکریہ ادا کیا۔

اداکارہ کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش پر شوبز شخصیات اور سیاسی افراد سمیت ان کے مداحوں نے انہیں مبارک باد پیش کی۔

کارٹون

کارٹون : 26 جولائی 2024
کارٹون : 25 جولائی 2024