• KHI: Maghrib 7:20pm Isha 8:45pm
  • LHR: Maghrib 7:03pm Isha 8:36pm
  • ISB: Maghrib 7:13pm Isha 8:49pm
  • KHI: Maghrib 7:20pm Isha 8:45pm
  • LHR: Maghrib 7:03pm Isha 8:36pm
  • ISB: Maghrib 7:13pm Isha 8:49pm

پی آئی اے کی نجکاری، ملکی و غیرملکی سرمایہ کاروں نے دلچسپی ظاہر کی ہے، وزیر خزانہ

شائع May 22, 2024
وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سے کینیڈا کی ہائی کمشنر لیزلی اسکینلون نے اسلام آباد میں ملاقات کی— فوٹو: اے پی پی
وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سے کینیڈا کی ہائی کمشنر لیزلی اسکینلون نے اسلام آباد میں ملاقات کی— فوٹو: اے پی پی

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پی آئی اے کی نجکاری کے لیے سرمایہ کاروں نے دلچسپی ظاہر کی ہے اور ملکی و غیر ملکی سرمایہ کاروں سے مثبت جواب موصول ہوا ہے۔

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سے کینیڈا کی ہائی کمشنر لیزلی اسکینلون نے اسلام آباد میں ملاقات کی، وزیر خزانہ نے کینیڈین ہائی کمشنر کا خیر مقدم کیا اور آئی ایم ایف پروگرام کی تکمیل سمیت اہم ترجیحی اصلاحاتی شعبوں کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔

وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ ڈیجیٹلائزیشن، انتظامی اصلاحات بھی حکومتی ایجنڈے میں شامل ہے جبکہ ڈسکوز کی کارکردگی بڑھانے کے لیے بورڈز کی تشکیل نو کی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ڈسکوز کے بورڈز میں نجی شعبے سے ماہرین کو شامل کیا گیا ہے اور سرمایہ کاری کی سہولت اور راغب کرنے کے لیے اقدامات کیے ہیں۔

محمد اورنگزیب نے کہا کہ قومی ایئرلائن پی آئی اے کی نجکاری کے لیے سرمایہ کاروں نے دلچسپی ظاہر کی ہے اور ملکی و غیر ملکی سرمایہ کاروں سے مثبت جواب موصول ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ ایک اور پروگرام پر بات چیت کر رہے ہیں اور ٹیکس نہ دینے والے شعبوں کو ٹیکس نیٹ میں لایا جا رہا ہے۔

کینیڈین ہائی کمشنر نے حکومت کی معاشی بہتری کی کوششوں کو سراہا۔

کارٹون

کارٹون : 26 جولائی 2024
کارٹون : 25 جولائی 2024