• KHI: Fajr 4:14am Sunrise 5:43am
  • LHR: Fajr 3:19am Sunrise 4:58am
  • ISB: Fajr 3:14am Sunrise 4:58am
  • KHI: Fajr 4:14am Sunrise 5:43am
  • LHR: Fajr 3:19am Sunrise 4:58am
  • ISB: Fajr 3:14am Sunrise 4:58am

وزیر اعظم 2 روزہ دورے پر کل متحدہ عرب امارات روانہ ہوں گے

شائع May 22, 2024
یہ وزیر اعظم کا انتخاب کے بعد متحدہ عرب امارات کا پہلا دورہ ہوگا — فائل فوٹو: اے پی پی
یہ وزیر اعظم کا انتخاب کے بعد متحدہ عرب امارات کا پہلا دورہ ہوگا — فائل فوٹو: اے پی پی

وزیر اعظم شہباز شریف (کل) 23 مئی 2024 کو متحدہ عرب امارات کا دو روزہ دورہ کریں گے۔

دفتر خارجہ کے مطابق یہ وزیر اعظم کا انتخاب کے بعد متحدہ عرب امارات کا پہلا دورہ ہوگا۔ وزیراعظم کے ہمراہ کابینہ کے اہم وزرا پر مشتمل ایک اعلیٰ سطح کا وفد بھی ہوگا۔

اس دورے کے دوران وزیراعظم کی متحدہ عرب امارات کے صدر اور ابوظبی کے حکمران شیخ محمد بن زاید سے ملاقات متوقع ہے۔

دونوں رہنما تجارت اور سرمایہ کاری پر خصوصی توجہ کے ساتھ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کریں گے۔

شہباز شریف کی دیگر اماراتی شخصیات، کاروباری شخصیات اور مالیاتی اداروں کے سربراہان سے بھی ملاقاتوں کا امکان ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان دیرینہ برادرانہ تعلقات ہیں جن کی جڑیں مذہبی ثقافتی وابستگی سے جڑی ہوئی ہیں۔

متواتر اعلیٰ سطح کے تبادلے دونوں ممالک کے درمیان برادرانہ تعلقات کی ایک امتیازی خصوصیت ہیں۔

وزیراعظم کا دورہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان کثیر جہتی دوطرفہ تعاون کو مزید گہرا کرنے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔

کارٹون

کارٹون : 20 جون 2024
کارٹون : 17 جون 2024