ایشین کبڈی فیڈریشن نے بھارت پر پابندی عائد کردی

شائع May 22, 2024 اپ ڈیٹ May 22, 2024 11:46pm
فائل فوٹو: ڈان
فائل فوٹو: ڈان

ایشین کبڈی فیڈریشن نے بھارتی ٹیم کی کسی بھی ایونٹ میں شرکت پر پابندی عائد کرتے ہوئے اسے شرکت سے روک دیا ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق ایشین کبڈی فیڈریشن نے یہ فیصلہ بھارتی کبڈی فیڈریشن کی منتخب باڈی کو اختیارات نہ دینے کی وجہ سے کیا۔

ایشین کبڈی فیڈریشن کے مطابق بھارت کو فیڈریشن کے الیکشن کرانے کے حوالے سے متعدد مرتبہ یاد دہانی کرائی لیکن الیکشن نہیں کرائے گئے۔

بھارتی ٹیم کی عدم شرکت کا فیصلہ ایشین کبڈی فیڈریشن کے آن لائن اجلاس میں کیا گیا۔

بھارتی کبڈی ٹیم نومنتخب باڈی کے بغیر آئندہ ہونے والے ورلڈ کپ سمیت کسی بھی ایونٹ میں شرکت نہیں کرسکے گی۔

کارٹون

کارٹون : 24 اپریل 2026
کارٹون : 23 اپریل 2026