• KHI: Zuhr 12:33pm Asr 5:15pm
  • LHR: Zuhr 12:03pm Asr 4:59pm
  • ISB: Zuhr 12:09pm Asr 5:09pm
  • KHI: Zuhr 12:33pm Asr 5:15pm
  • LHR: Zuhr 12:03pm Asr 4:59pm
  • ISB: Zuhr 12:09pm Asr 5:09pm

بنگلہ دیشی حکمران جماعت کے رکن اسمبلی کا بھارت میں قتل

شائع May 23, 2024
56 سالہ انوار العظیم انار علاج کے لیے بھارت گئے تھے— فوٹو: رائٹرز
56 سالہ انوار العظیم انار علاج کے لیے بھارت گئے تھے— فوٹو: رائٹرز

ایک ہفتہ قبل بھارت میں لاپتا ہونے والے بنگلہ دیش کی حکمراں جماعت عوامی لیگ کے رکن اسمبلی کو بھارتی شہر کولکتہ میں قتل کردیا گیا۔

خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق بنگلہ دیش کے وزیر داخلہ اسد الزماں خان نے بتایا کہ ایک ہفتہ قبل بھارت میں لاپتا ہونے والے بنگلہ دیشی حکمران جماعت کے رکن کی بدھ کی صبح بھارتی شہر کولکتہ میں لاش ملی ہے۔

بنگلہ دیش کے سرحدی ضلع جھنیدہ کے ایک حلقے سے عوامی لیگ کے ٹکٹ پر مسلسل تیسری بار کامیابی حاصل کرنے والے 56 سالہ انوار العظیم انار کے لواحقین کے مطابق رکن اسمبلی علاج کے لیے بھارت جانے کے ایک دن بعد 13 مئی کو لاپتا ہو گئے تھے۔

اسد الزمان نے صحافیوں کو بتایا کہ رکن اسمبلی کی موت پر تین بنگلہ دیشیوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بنگلہ دیش پولیس اور کولکتہ پولیس مشترکہ تحقیقات کر رہی ہیں اور تحقیقات ہونے تک تمام معلومات کو افشا نہیں کر سکتیں۔

بھارتی پولیس نے بدھ کے روز رائٹرز کو بتایا کہ قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے البتہ رکن اسمبلی کی لاش ابھی برآمد ہونا باقی ہے۔

ریاست مغربی بنگال کے سینئر پولیس افسر اکھیلیش چترویدی نے کہا کہ ہم نے اس ہاؤسنگ کمپلیکس سے ویڈیو فوٹیج حاصل کی ہے جہاں وہ دورے کے دوران ٹھہرے ہوئے تھے، تحقیقات کے دوران خون کے کچھ دھبے بھی دیکھے گئے ہیں۔

ایک اور سینئر پولیس افسر نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ حملہ آوروں کا تعلق دہشت گرد تنظیموں سے ہو سکتا ہے۔

وزیر اعظم شیخ حسینہ نے رکن اسمبلی کے انتقال پر تعزیت اور گہرے دکھ کا اظہار کیا۔

کارٹون

کارٹون : 16 جون 2024
کارٹون : 15 جون 2024