• KHI: Asr 5:15pm Maghrib 7:23pm
  • LHR: Asr 4:59pm Maghrib 7:09pm
  • ISB: Asr 5:09pm Maghrib 7:20pm
  • KHI: Asr 5:15pm Maghrib 7:23pm
  • LHR: Asr 4:59pm Maghrib 7:09pm
  • ISB: Asr 5:09pm Maghrib 7:20pm

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی، اوگرا نے قیاس آرائیاں مسترد کردیں

شائع May 23, 2024
فائل فوٹو بشکریہ اوگرا ویب سائٹ
فائل فوٹو بشکریہ اوگرا ویب سائٹ

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی(اوگرا) نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی سے متعلق زیر گردش خبروں کو مسترد کردیا۔

ڈان نیوز کے مطابق ترجمان اوگرا نے وضاحت کی کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق تمام خبریں قیاس آرائیاں ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ قیمتوں سے متعلق کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہے اور اوگرا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق 31 مئی کو ورکنگ کرے گا۔

اس سے قبل اوگرا کے باوثوق ذرائع نے ڈان نیوز کو بتایا تھا کہ یکم جون سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید 4 روپے کمی کا امکان ہے۔

ذرائع نے بتایا تھا کہ عالمی مارکیٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے باعث پیٹرول 4 روپے فی لیٹر سستا ہوسکتا ہے۔

ذرائع نے بتایا تھا کہ ڈیزل کی قیمتوں میں بھی ساڑھے 3 روپے فی لیٹر کمی متوقع ہے۔

یاد رہے کہ 15 مئی کو حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا اعلان کرتے ہوئے پیٹرول 15 روپے 39 پیسے اور ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 88 پیسے کمی کا اعلان کیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 16 جون 2024
کارٹون : 15 جون 2024