• KHI: Asr 5:15pm Maghrib 7:23pm
  • LHR: Asr 4:59pm Maghrib 7:09pm
  • ISB: Asr 5:09pm Maghrib 7:20pm
  • KHI: Asr 5:15pm Maghrib 7:23pm
  • LHR: Asr 4:59pm Maghrib 7:09pm
  • ISB: Asr 5:09pm Maghrib 7:20pm

شان شاہد کی ایکشن تھرلر فلم سے حمائمہ ملک کی بڑے پردے پر واپسی کا امکان

شائع May 23, 2024
—فوٹو: انسٹاگرام
—فوٹو: انسٹاگرام

خبریں ہیں کہ اداکار و ہدایت کار شان شاہد نے اپنی آنے والی ایکشن تھرلر فلم ’ریڈ، وائٹ اینڈ گرین‘ میں حمائمہ ملک کو مرکزی کردار کے لیے کاسٹ کرلیا۔

’ریڈ، وائٹ اینڈ گرین‘ کے ذریعے تقریبا تین سال بعد اداکارہ حمائمہ ملک بڑے پردے پر ایکشن میں دکھائی دیں گی اور ممکنہ طور پر ان کے ساتھ آغا علی بھی فلم میں دکھائی دیں گے۔

آغا علی نے انسٹاگرام اسٹوری میں حمائمہ ملک کو شان شاہد کی فلم میں ہیروئن کے طور پر کاسٹ کیے جانے کی خبر کا اسکرین شاٹ شیئر کیا، جسے اداکارہ نے بھی اپنی اسٹوری میں شیئر کرتے ہوئے اداکار کا شکریہ ادا کیا۔

خبر کے مطابق شان شاہد نے ’ریڈ، وائٹ اینڈ گرین‘ کے لیے حمائمہ ملک کو اپنی فلم میں کاسٹ کرلیا، تاہم شائقین کے مطابق آغا علی کی جانب سے خبر کا اسکرین شاٹ شیئر کیے جانے سے معلوم ہوتا ہے کہ وہ بھی فلم کی کاسٹ کا حصہ ہوں گے۔

شان شاہد نے کچھ عرصہ قبل ایک شوبز ویب سائٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے بتایا تھا کہ انہوں نے ’ریڈ، وائٹ اینڈ گرین‘ نامی فلم کا اسکرپٹ تیار کرلیا اور جلد ہی اس کی شوٹنگ شروع کردی جائے گی۔

اداکار نے بتایا تھا کہ ’ریڈ، وائٹ اینڈ گرین‘ کی کہانی امریکی خفیہ ادارے سی آئی اے کے ایجنٹ اور پاکستانی خفیہ ادارے آئی ایس آئی کے ایجنٹ کے گرد گھومتی ہے، تاہم انہوں نے مزید کوئی وضاحت نہیں کی تھی۔

ممکنہ طور پر فلم میں شان شاہد آئی ایس آئی ایجنٹ کے کردار میں دکھائی دیں گے جب کہ حمائمہ ملک بھی ان کی چال چلتی ںظر آئیں گی۔

تاہم شان شاہد نے واضح نہیں کیا کہ وہ بھی فلم کا حصہ ہوں گے یا نہیں اور اگر وہ فلم کی کاسٹ میں شامل ہوں گے تو ان کا کردار کیا ہوگا؟

شان شاہد عام طور پر ماضی میں بھی اپنی ہدایت کردہ فلموں میں اہم کرداروں میں دکھائی دیتے رہے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 16 جون 2024
کارٹون : 15 جون 2024