• KHI: Zuhr 12:33pm Asr 5:15pm
  • LHR: Zuhr 12:03pm Asr 4:59pm
  • ISB: Zuhr 12:09pm Asr 5:09pm
  • KHI: Zuhr 12:33pm Asr 5:15pm
  • LHR: Zuhr 12:03pm Asr 4:59pm
  • ISB: Zuhr 12:09pm Asr 5:09pm

اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس، داسو منصوبے میں ہلاک چینی انجینئرز کیلئے معاوضے کی منظوری

شائع May 23, 2024
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا  اجلاس ہوا— فوٹو: اے پی پی
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا— فوٹو: اے پی پی

اقتصادی رابطہ کمیٹی داسو ہائیڈو پاور پراجیکٹ منصوبے میں مارے جانے والے چینی باشندوں کے لیے 25 لاکھ 80ہزار ڈالر کے معاوضے کے ساتھ ساتھ روزویلٹ ہوٹل کے آپریشنل اخراجات کی ادائیگی کے لیے نیشنل بینک آف پاکستان کے پاس دستیاب 80لاکھ ڈالر استعمال کرنےکی منظوری بھی دے دی گئی۔

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں داسو ہائیڈرو پراجیکٹ حملے کے چینی متاثرین کے لیے 25 لاکھ 80 ہزار ڈالر معاوضے کی منظوری دی گئی۔

داسو ڈیم پر کام کرنے والے 6 چینی باشندے 26 مارچ کو دہشت گرد حملے میں ہلاک ہو گئے تھے اور چینی باشندوں کے لیے اعلان کردہ رقم ان کے لواحقین کو بیجنگ میں پاکستانی سفارت خانہ ادا کرے گا۔

اس کے علاوہ متعدی امراض سے بچاؤ کے وفاقی پروگرام کے لیے 12ارب روپے سے زائد، پاور ڈویژن کے لیے ترقیاتی اخراجات کی مد میں 2ارب 21کروڑ روپے سے زائد کی منظوری بھی دی گئی۔

اجلاس میں روز ویلٹ ہوٹل نیویارک کے اخراجات کے لیے 80 لاکھ ڈالرز جاری کرنے کی بھی منظوری دے دی گئی۔

یاد رہے کہ روز ویلٹ ہوٹل کی 2020 میں بندش کے بعد سے نیشنل بینک سے ایک کروڑ 50لاکھ ڈالر کا قرض لیا جا چکا ہے۔

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے ایرا کے لیے ایک ارب دو کروڑ روپے سے زائد کی رقم کے اجرا کے ساتھ ساتھ پاکستان اسٹیل مل کی جانب سے سوئی سدرن کے بل کی ادائیگی کے لیے رقم کی منظوری بھی دی گئی۔

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے اسلام آباد انتظامیہ کے منصوبوں کے لیے ساڑھے 5 کروڑ روپے جاری کرنے کی بھی منظوری دی۔

کارٹون

کارٹون : 16 جون 2024
کارٹون : 15 جون 2024