• KHI: Partly Cloudy 33.2°C
  • LHR: Partly Cloudy 32.3°C
  • ISB: Partly Cloudy 31.4°C
  • KHI: Partly Cloudy 33.2°C
  • LHR: Partly Cloudy 32.3°C
  • ISB: Partly Cloudy 31.4°C

صوبہ پنجاب میں روٹی کی قیمت مزید کمی کے بعد 14 روپے مقرر

شائع May 24, 2024 اپ ڈیٹ May 24, 2024 12:13am
فائل فوٹو: ڈان/ فہیم صدیقی
فائل فوٹو: ڈان/ فہیم صدیقی

ملک میں آٹے کی قیمت میں کمی کا فائدہ عوام کو منتقل کرنے کے لیے پنجاب حکومت نے روٹی کی قیمت میں مزید کم کرتے ہوئے سادہ روٹی کی قیمت 14 روپے مقرر کردی۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر بیان میں روٹی کی قیمت میں کمی کا اعلان کرتے ہوئے قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن بھی ساتھ منسلک کیا۔

مریم نواز نے بتایا کہ پنجاب حکومت کی جانب سے صوبے میں سادہ روٹی کی نئی قیمت چودہ روپے مقرر کی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مختلف شہروں میں روٹی کی قیمت 12 سے 14 روپے مقرر ہے جبکہ لاہور میں سادہ روٹی کی قیمت 14 روپے مقرر کی گئی ہے۔

اس سے قبل پنجاب حکومت نے صوبے میں روٹی کی قیمت 15 روپے مقرر کی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 24 اپریل 2026
کارٹون : 23 اپریل 2026