• KHI: Asr 5:16pm Maghrib 7:23pm
  • LHR: Asr 5:00pm Maghrib 7:10pm
  • ISB: Asr 5:09pm Maghrib 7:20pm
  • KHI: Asr 5:16pm Maghrib 7:23pm
  • LHR: Asr 5:00pm Maghrib 7:10pm
  • ISB: Asr 5:09pm Maghrib 7:20pm

اداروں کے خلاف ’نفرت انگیز بیانیہ‘ بنانے پر عمران خان کیخلاف کارروائی کی منظوری

شائع May 24, 2024
مریم نواز کی صدارت پنجاب کابینہ کا 8واں اجلاس ہوا—فائل فوٹو:
مریم نواز کی صدارت پنجاب کابینہ کا 8واں اجلاس ہوا—فائل فوٹو:

پنجاب کابینہ نے ریاستی اداروں کے خلاف نفرت انگیز بیانیہ بنانے کے الزام میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین و سابق وزیر اعظم عمران خان اور دیگر کے خلاف کارروائی کی منظوری دے دی۔

’ڈان نیوز ’ کی رپورٹ کے مطابق وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی مسلسل اداروں کے خلاف نفرت انگیز بیانیہ بنا کر شیخ مجیب الرحمن بننے کی کوشش کررہے ہیں، ان سے مل کر باہر آنے والے بھی اسی بیانیہ کا پرچار کرتے ہیں جس پر کابینہ نے ان کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا ہے.

وزیر اطلاعات پنجاب کا کہناتھا کہ نے ہنگامی پریس کانفرنس میں بتایا کہ ہمارے لیے سب سے پہلے پاکستان ہے اگر ہم سے کوئی نہیں ہوگا تو کوئی فرق نہیں پڑے گا، ہوم ڈیپارٹمنٹ اس ضمن میں جلد اقدامات کرے گا۔

عظمیٰ بخاری نے کہا اڈیالہ جیل سے زہریلی مہم چلائی جارہی ہے جسے پروپیگنڈے کے تحت پورے ملک میں پھیلایا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی فضول الزام لگاتے ہیں کہ انھیں زہر دیا جارہا ہے، وہ ذہنی بیماری کا شکار ہیں جس کا تماشہ پوری دنیا دیکھ رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مسئلہ یہ نہیں کہ اڈیالہ جیل میں ان سے ملنے کون جارہا ہے، مسئلہ یہ ہے کہ وہاں سے باہر کیا آرہا ہے، اگر کوئی جماعت دہشت گردی ونگ کے طور پر اشتعال انگیزی پھیلانے میں ملوث ہوئی تو اسے قانون کے مطابق دیکھا جائے گا۔

عظمیٰ بخاری کا بریفنگ میں پنجاب ہتک عزت بل کے حوالے سے کہنا تھاکہ گورنر پنجاب کا بیان سنا انہوں نے پڑھے بغیر ہی اسے واپس بھیجنے کااعلان کردیا۔

وزیر اطلاعات پنجاب نے بتایا کہ مریم نواز کی صدارت پنجاب کابینہ کاآٹھواں اجلاس ہوا، اجلاس میں پنجاب کابینہ نے مہنگائی کنٹرول کرنے پر مریم نواز کو خراج تحسین پیش کیا۔

انہوں نے کہا کہ چاول کی قیمت سو روپے فی کلو قیمت کم ہوئی ہے، گیس سلنڈر 35 سو روپے سے 25 سو روپے پر آگیا، آٹا، گھی، ٹرانسپورٹ سب سستے ہوئے ہیں، ٹیکس فری آئی ٹی زون کا افتتاح کر دیا گیا ہے۔

وزیر اطلاعات پنجاب نے بتایا کہ اجلاس میں 12 رکنی کابینہ اسٹینڈ نگ کمیٹی برائے یونیورسل ہیلتھ انشورنس کی تشکیل نو کی بھی منظوری دے دی گئ ہے۔ ، عظمیٰ بخاری نے بتایا کہ پنجاب کابینہ نے سکلڈ ڈویلپمنٹ فنڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر احمد علی خان کی تعیناتی، بورڈ آف راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی میں 2 تکنیکی ماہرین، طاہر مسعود اور شیر محمد محمود کی نامزدگی کی منظوری بھی دی گئی، کمیٹی برائے یونیورسل ہیلتھ انشورنس کی تشکیل نو کی بھی منظوری دی گئی۔

انہوں نے بتایا کہ پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی کے ڈی جی کے لیے ڈاکٹر امجد اور ایگری کلچر فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی کے ڈی جی کے لیے ڈاکٹر طلعت نصیر پاشا کی تعیناتی کی منظوری دی گئی۔

کارٹون

کارٹون : 17 جون 2024
کارٹون : 16 جون 2024