• KHI: Fajr 4:14am Sunrise 5:43am
  • LHR: Fajr 3:18am Sunrise 4:58am
  • ISB: Fajr 3:13am Sunrise 4:57am
  • KHI: Fajr 4:14am Sunrise 5:43am
  • LHR: Fajr 3:18am Sunrise 4:58am
  • ISB: Fajr 3:13am Sunrise 4:57am

ایس آئی ایف سی صرف فوجی افسران کا نام نہیں، کارکردگی نے ناقدین کے منہ بند کردیے، وزیراعظم

شائع May 25, 2024
—فوٹو:ڈان نیوز
—فوٹو:ڈان نیوز

خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی) کے 10ویں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کونسل میں ایس آئی ایف سی صرف فوجی افسران کا نام نہیں، اس کی کارکردگی نے ناقدین کے منہ بند کردیے ہیں۔

’ڈان نیوز ’ کی رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اجلاس میں نائب وزیراعظم اسحٰق ڈار ، وفاقی وزرا، چاروں وزرائے اعلیٰ، آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور چیف سیکریٹریز سمیت دیگر اعلیٰ حکام شریک ہوئے۔

خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تجارتی اور معاشی تعاون کو اہمیت دے رہے ہیں، عسکری قیادت نے بھی سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے کردار ادا کیا، فوجی اور سول افسران ملک میں سرمایہ کاری سے متعلق ملکرکام کررہےہیں۔

وزیر اعظم نے کہا کہ حالیہ دنوں میں سعودی عرب اور یو اے ای کے دورے کیے، دورہ متحدہ عرب امارات کارگر ثابت ہوا، فوجی اور سول افسران ایس آئی ایف سی سے متعلق ملکرکام کررہےہیں۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ وقت کے ساتھ ساتھ ایس آئی ایف سی کی افادیت بڑھتی جارہی ہے، ایس آئی ایف سی کی کارکردگی نے ناقدین کے منہ بند کردیے ہیں، ایس آئی ایف سی سرمایہ کاری سے متعلق بہترین کردار ادا کررہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ زرعی ملک کی پیداوار بڑھانے کے لیے محنت کرنا ہوگی، نوجوانوں کو آئی ٹی میں موقع فراہم کرناہماری ترجیح ہے، کھربوں روپے کے خزانے چھپے ہیں جنہیں استعمال میں لانا ہے، ریکوڈک منصوبے پر ایس آئی ایف سی نے شاندار کام کیا۔

وزیر اعظم نے کہا کہ ایس آئی ایف سی صرف افواج پاکستان کے افسران کا نام نہیں ہے، اس میں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ، وفاقی وزرا اور کابینہ بھی شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یو اے ای نے پاکستان میں10ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان کیا، سعودی عرب نے بھی پاکستان میں سرمایہ کاری کی یقین دہانی کرائی، ملکی ترقی اور خوشحالی کےلیے جو بھی کام کرے گا وہ ہمارے سروں کا تاج ہوگا۔

وزیراعظم نے کہا کہ ایف بی آر کی مکمل ڈیجیٹائزیشن کے لیے معاہدہ ہوگیا ہے، پاکستانی قوم جری اور ہمت والی ہے۔

شہباز شریف کا کہنا تھاکہ ترقی کے لیے کانٹوں سے گزرنا ہو گا، کوئی جادو ٹونا کام نہیں آئے گا، ایک روٹی چاروں بھائیوں نے مل بانٹ کر کھانی ہے، جب چار روٹیاں ہوں گی تو ہر ایک کے حصے میں ایک ایک آئے گی، کشکول توڑ دیا، دن رات محنت کر کے ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہو گا۔

اجلاس کے ایجنڈے کے بارے میں بتایا گیا تھا کہ اس میں عرب امارات کے 10 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری سے متعلق بریفنگ دی جائے گی اور سیکیورٹی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کے گزشتہ اجلاس میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا تھا کہ ایس آئی ایف سی ایک اہم پلیٹ فارم ہے جسے جاری رکھا جائے گا، معاشی چیلینجز سے نمٹنے کے لیے سب کا مل بیٹھنا خوش آئند اور وقت کی ضرورت ہے۔

کارٹون

کارٹون : 16 جون 2024
کارٹون : 15 جون 2024