• KHI: Clear 18.4°C
  • LHR: Partly Cloudy 13.8°C
  • ISB: Partly Cloudy 11.9°C
  • KHI: Clear 18.4°C
  • LHR: Partly Cloudy 13.8°C
  • ISB: Partly Cloudy 11.9°C

پارٹی کا الیکشن کمیشن تشکیل دے دیا، رانا ثنا اللہ اس کے سربراہ ہیں، عرفان صدیقی

شائع May 27, 2024
عرفان صدیقی۔ فوٹو: اسکرین شاٹ
عرفان صدیقی۔ فوٹو: اسکرین شاٹ

مسلم لیگ (ن) کے رہنما عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ پارٹی کا الیکشن کمیشن تشکیل دے دیا، رانا ثنا اللہ اس کے سربراہ ہیں۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کی ہدایت کے مطابق کارروائی شروع ہوگئی ہے شفاف انداز میں، ہم نے کاغذات جمع کرانے والوں سے تفصیل کے ساتھ بات کی ہے، شام کو اگر ضروری ہوا تو الیکشن کمشنر رانا ثنا میڈیا سے گفتگو کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ مختلف صوبوں کے لوگوں نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے ہیں یہ سب میاں صاحب کے نام پر ہیں، کسی پر کوئی پابندی نہیں ہے، ابھی ہمیں 11 کاغذات موصول ہوئے ہیں، مسلم لیگ (ن) نواز شریف پر کھڑی ہے، اس پارٹی کی بنیاد انہوں نے رکھی، یہ جماعت جو ووٹرز تلاش کرتی تھی، ناپید ہوگئی تھی اس کو زندہ نواز شریف نے کیا، ان کے ہوتے ہوئے کم لوگوں کی خواہش ہوگی کہ وہ صدارت کریں جماعت کی۔

یاد رہے کہ کل مسلم لیگ (ن) کے نئے صدر کا انتخاب ہوگا۔

کارٹون

کارٹون : 15 دسمبر 2025
کارٹون : 14 دسمبر 2025