• KHI: Partly Cloudy 27.9°C
  • LHR: Rain 26.6°C
  • ISB: Partly Cloudy 26.9°C
  • KHI: Partly Cloudy 27.9°C
  • LHR: Rain 26.6°C
  • ISB: Partly Cloudy 26.9°C

نیب کا ریمانڈ 14 سے بڑھا کر 40 دن ہوگیا، قائم مقام صدر نے دو آرڈیننس جاری کردیے

شائع اپ ڈیٹ
قائم مقام صدر نے الیکشن ایکٹ ترمیمی آرڈیننس 2024 بھی جاری کیا ہے — فائل فوٹو: نیب ویب سائٹ
قائم مقام صدر نے الیکشن ایکٹ ترمیمی آرڈیننس 2024 بھی جاری کیا ہے — فائل فوٹو: نیب ویب سائٹ

قائم مقام صدر و چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کی منظوری سے 2 آرڈیننس جاری کردیے گئے۔

ڈان نیوز کے مطابق قائم مقام صدر نے پہلا قومی احتساب بیورو (نیب) ترمیمی آرڈیننس 2024 جاری کیا ہے۔

نیب ترمیمی آرڈیننس کے ذریعے 2 اہم ترامیم کی گئی ہیں جس کے تحت نیب کے ریمانڈ کی مدت 14 دن سے بڑھا کر 40 دن کردی گئی ہے۔

نیب ترمیمی آرڈیننس کے مطابق مقدمے میں بدنیتی ثابت ہونے پر نیب افسران کی سزا 5 سال سےکم کرکے 2 سال کردی گئی ہے۔

قائم مقام صدر نے الیکشن ایکٹ ترمیمی آرڈیننس 2024 بھی جاری کیا ہے۔

الیکشن ایکٹ ترمیمی آرڈیننس کے مطابق الیکشن ٹربیونل میں حاضر سروس جج کے علاوہ ریٹائرڈ جج بھی تعینات ہو سکیں گے۔

کارٹون

کارٹون : 24 اپریل 2026
کارٹون : 23 اپریل 2026