• KHI: Partly Cloudy 24.7°C
  • LHR: Partly Cloudy 19.2°C
  • ISB: Cloudy 20.1°C
  • KHI: Partly Cloudy 24.7°C
  • LHR: Partly Cloudy 19.2°C
  • ISB: Cloudy 20.1°C

کراچی: مکان کی دیوار گرنے سے 2 بچوں سمیت 6 افراد زخمی

شائع May 28, 2024
فائل فوٹو:ڈان نیوز
فائل فوٹو:ڈان نیوز

سندھ کے دارالحکومت کراچی میں ایک مکان کی دیوار گرنے سے 2 بچوں سمیت 6 افراد زخمی ہوگئے۔

’ڈان نیوز‘ کی رپورٹ کے مطابق افسوناک واقعہ ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی کے علاقے نارتھ کراچی میں پیش آیا۔

ریسکیو حکام کے مطابق واقعہ کی اطلاع ملتے ہی رضا کار جائے حادثہ پر پہنچے اور امدادی کارروئیوں کا آغاز کردیا۔

ریسکیو ذرائع نے بتایا کہ مکان کی دیوار گرنے سے 2 بچوں سمیت 6 افراد زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد کی فراہمی کے لیے فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

کارٹون

کارٹون : 18 دسمبر 2025
کارٹون : 17 دسمبر 2025