این ڈی ایم اے کی 31 مئی سے 5 جون تک ملک میں شدید گرمی کی پیش گوئی

شائع May 30, 2024
فائل فوٹو: اے ایف پی
فائل فوٹو: اے ایف پی

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی(این ڈی ایم اے) کے نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر نے جون کے مہینے کے لیے ملک کے اکثر علاقوں میں شدید گرمی اور ہیٹ ویو کی پیش گوئی کی ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق این ڈی ایم اے نے کہا ہے کہ جون کے مہینے میں سندھ اور پنجاب کے چند علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں ہوں گے۔

این ڈی ایم اے نے کہا کہ سندھ میں عمر کوٹ، تھرپارکر، ٹنڈوالہ یار، مٹیاری اور سانگھڑ کے ساتھ ساتھ پنجاب میں رحیم یار خان اور بہاولپور کے اضلاع میں ہیٹ ویو متوقع ہے۔

رپورٹ میں کہا گہا کہ 31مئی سے 5جون تک گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر سمیت ملک کے بالائی علاقوں میں گرد آلود ہوائیں، آندھی، جھکڑ اور ہلکی بارش کا بھی امکان ہے۔

کارٹون

کارٹون : 5 فروری 2026
کارٹون : 4 فروری 2026