• KHI: Sunny 36.2°C
  • LHR: Partly Cloudy 39.3°C
  • ISB: Partly Cloudy 30.6°C
  • KHI: Sunny 36.2°C
  • LHR: Partly Cloudy 39.3°C
  • ISB: Partly Cloudy 30.6°C

آئین میں اقلیتوں سمیت تمام شہریوں کے حقوق برابر ہیں، جسٹس منصور علی شاہ

شائع June 1, 2024 اپ ڈیٹ June 1, 2024 04:48pm
فوٹو:ڈان نیوز
فوٹو:ڈان نیوز

سپریم کورٹ کے جج جسٹس منصور علی شاہ نے کہا ہے کہ آئین میں اقلیتوں سمیت تمام شہریوں کے حقوق برابر ہیں۔

لاہور میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اقلیتی برادری کا بھی اتنا ہی حق ہے کہ جتنا میرا ہے، آئین میں اقلیتوں سمیت تمام شہریوں کے حقوق برابر ہیں۔

جسٹس منصور علی شاہ نے کہا کہ اقلیتوں کا لفظ صرف نمبرز کے لیے استعمال ہوتا ہے، پاکستان کا آئین اقلیتوں کو تحفظ فراہم کرتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ قومی پرچم میں سفید پٹی اقلیتوں کی نمائندگی کرتی ہے، چاہتے ہیں کہ اقلیتی جج بھی عدلیہ میں آئیں۔

کارٹون

کارٹون : 24 اپریل 2026
کارٹون : 23 اپریل 2026