• KHI: Sunny 26°C
  • LHR: Partly Cloudy 25.5°C
  • ISB: Partly Cloudy 25.2°C
  • KHI: Sunny 26°C
  • LHR: Partly Cloudy 25.5°C
  • ISB: Partly Cloudy 25.2°C

آئی ایم ایف کے مطالبے پر موسمیاتی تبدیلی کیلئے بجٹ میں بڑے اضافے کی تیاری

شائع June 3, 2024 اپ ڈیٹ June 3, 2024 02:24pm
—فائل/فوٹو: ڈان
—فائل/فوٹو: ڈان

وفاقی بجٹ 25-2024 میں عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے مطالبے پر موسمیاتی تبدیلی کے لیے بجٹ میں بڑے اضافےکی تیاری کر لی گئی۔

ڈان نیوز کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ آئندہ مالی سال موسمیاتی تبدیلی کے لیے ترقیاتی بجٹ میں تقریبا 300 فیصد اضافے کے بعد موسمیاتی تبدیلی کا ترقیاتی بجٹ 15 ارب67 کروڑ روپے رکھنے کی تجویز ہے۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ رواں مالی سال موسمیاتی تبدیلی کے لیے ترقیاتی بجٹ 4 ارب روپے مختص کیا گیا تھا، نیا بجٹ موسمیاتی تبدیلیوں کے تقاضوں کے مطابق مختص کرنے کی تجویز ہے، موسمیاتی تبدیلیوں کےاثرات سے نمٹنےکےاقدامات کے لیےفنڈزرکھنے کی تجویز ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ آئی ایم ایف نے موسمیاتی تبدیلی کے لیے بجٹ میں اضافےکا مطالبہ کیا تھا، آئی ایم ایف نے بجٹ موسمیاتی تبدیلی کے تقاضوں کےمطابق ہونے پر زور دیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 24 اپریل 2026
کارٹون : 23 اپریل 2026