• KHI: Partly Cloudy 32.5°C
  • LHR: Cloudy 40.7°C
  • ISB: Cloudy 33.9°C
  • KHI: Partly Cloudy 32.5°C
  • LHR: Cloudy 40.7°C
  • ISB: Cloudy 33.9°C

جون کیلئے فی یونٹ بجلی ایک روپے 90 پیسے مہنگی، نوٹیفکیشن جاری

شائع June 4, 2024 اپ ڈیٹ June 4, 2024 03:31pm
— فائل فوٹو: اے ایف پی
— فائل فوٹو: اے ایف پی

بجٹ سے قبل بجلی صارفین پر 46 ارب 61 کروڑ روپےکا اضافی بوجھ ڈال دیا گیا، جون کے لیے فی یونٹ بجلی ایک روپے 90 پیسے مہنگی کردی گئی۔

ڈان نیوز کے مطابق نیپرا نے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں بجلی کی قیمت میں اضافےکا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔

نوٹی فکیشن کے مطابق جون کے لیے فی یونٹ بجلی ایک روپے 90 پیسے مہنگی کردی گئی جبکہ جولائی اور اگست کے لیے فی یونٹ بجلی کی قیمت میں93 پیسےکا اضافہ کیا گیا ہے۔

نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ صارفین سے اضافی وصولیاں جون تا اگست 2024 میں کی جائیں گی، اضافہ رواں مالی سال کی تیسری سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں کیا گیا ہے۔

اس سے قبل نیپرا نے بجلی کی قیمت میں اضافے کا فیصلہ وفاقی حکومت کو بھجوایا تھا۔

واضح رہے کہ یکم جون کو نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کراچی سمیت ملک بھر کے بجلی صارفین کے لیے قیمتوں میں 3 روپے 76 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی تھی۔

رپورٹ کے مطابق رواں ماہ جون میں 2 مختلف سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ ایک ساتھ ہوجائیں گی جس کے ساتھ بجلی کی فی یونٹ زیادہ سے زیادہ قیمت 65 روپے تک پہنچ سکتی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 24 اپریل 2026
کارٹون : 23 اپریل 2026