• KHI: Partly Cloudy 27.4°C
  • LHR: Clear 28.4°C
  • ISB: Partly Cloudy 26.8°C
  • KHI: Partly Cloudy 27.4°C
  • LHR: Clear 28.4°C
  • ISB: Partly Cloudy 26.8°C

سرگودھا:عمر ایوب کو انسداد دہشتگردی عدالت میں جانے سے روک دیا گیا

شائع June 10, 2024 اپ ڈیٹ June 10, 2024 11:17am
— فوٹو: ایکس
— فوٹو: ایکس

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب اور بابر اعوان کو پنجاب کے ضلع سرگودھا کی انسداد دہشتگردی عدالت میں جانے سے روک دیا گیا۔

ڈان نیوز کے مطابق پولیس کی بھاری نفری انسداد دہشت گردی کی عدالت کے اطراف موجود ہے۔

عمر ایوب کا کہنا تھا کہ ہمیں عدالت میں جانے سے روکنا غیر آئینی ہے، پولیس عدالت پر فائرنگ کرنے والوں کو پکڑ نہیں سکتی ہمیں روکا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں آئین نام کی کوئی چیز نہیں، ہر صورت عدالت جائیں گے۔

پولیس کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی ایشوز ہیں، جس کی وجہ سے عدالت نہیں جانے دے رہے۔

کارٹون

کارٹون : 24 اپریل 2026
کارٹون : 23 اپریل 2026