• KHI: Sunny 31.5°C
  • LHR: Partly Cloudy 37.5°C
  • ISB: Partly Cloudy 31°C
  • KHI: Sunny 31.5°C
  • LHR: Partly Cloudy 37.5°C
  • ISB: Partly Cloudy 31°C

لاہور: باپ کے تشدد سے زخمی زیر علاج کمسن بچہ دم توڑ گیا

شائع June 11, 2024 اپ ڈیٹ June 11, 2024 12:03pm
پولیس نے بتایا کہ عریشمان کی لاش کو پوسٹمارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کردیا گیا ہے، متوفی کا والد پولیس کی تحویل میں ہے—فوٹو: آن لائن
پولیس نے بتایا کہ عریشمان کی لاش کو پوسٹمارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کردیا گیا ہے، متوفی کا والد پولیس کی تحویل میں ہے—فوٹو: آن لائن

پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں باپ کے تشدد سے زخمی ہونے والا کمسن بچہ دم توڑ گیا۔

’ڈان نیوز‘ کی رپورٹ کے مطابق افسوسناک واقعہ لاہور کے علاقے سبزہ زار میں پیش آیا جہاں سفاک سگے باپ نے اپنے 3 سالہ بیٹے عریشمان پر بہیمانہ تشدد کیا تھا۔

لاہور پولیس نے بتایا کہ والد کی جانب سے تشدد کیے جانے کے بعد بچہ ہسپتال میں زیرعلاج تھا۔

پولیس نے بتایا کہ عریشمان کی لاش کو پوسٹمارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کردیا گیا ہے، متوفی کا والد پولیس کی تحویل میں ہے۔

لاہور پولیس نے متوفی بچے کے والد کو ذہنی مریض قرار دیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 21 اپریل 2026
کارٹون : 20 اپریل 2026