• KHI: Zuhr 12:39pm Asr 5:19pm
  • LHR: Zuhr 12:09pm Asr 5:00pm
  • ISB: Zuhr 12:14pm Asr 5:09pm
  • KHI: Zuhr 12:39pm Asr 5:19pm
  • LHR: Zuhr 12:09pm Asr 5:00pm
  • ISB: Zuhr 12:14pm Asr 5:09pm

سندھ میں نئے اسکولوں کی رجسٹریشن کیلئے ضابطہ اخلاق جاری

شائع June 11, 2024
— فائل فوٹو: کینوا
— فائل فوٹو: کینوا

حکومت سندھ نے صوبے بھر میں نئے اسکولوں کی رجسٹریشن کے لیے ضابطہ اخلاق جاری کر دیا۔

ڈان نیوز کے مطابق ڈائریکٹر جنرل، ڈائریکٹوریٹ پرائیوٹ انسٹیٹیوشنز سندھ نے ضابطہ اخلاق جاری کردیا، جس کے تحت صوبے اور شہر کے مضافاتی علاقوں میں قائم اسکول کے لیے 200 گز پلاٹ کی شرط رکھ دی۔

اسی طرح شہر کے پوش علاقوں کے لیے 400 گز پلاٹ کی شرط رکھ دی، 400 گز پلاٹ کے ساتھ اسکول کی عمارت میں 10 کمرے اور آر سی سی بلڈنگ ہونا لازمی قرار دی گئی ہے۔

ضابطہ اخلاق کے مطابق او لیول اور اے لیول کے اسکولوں کے قیام کے لئے کم از کم 400 گز کا پلاٹ لازمی قرار دیا گیا ہے۔

جبکہ شہر کے پوش علاقوں میں او لیول اور اے لیول اسکول کے لیے 600 گز پلاٹ لازمی قرار دیا گیا ہے، اور ان اسکول کی عمارت میں کم از کم 15 کمرے ہونا لازمی ہیں۔

اسی طرح رجسٹریشن کے لیے بلڈنگ کا منظور شدہ نقشہ آلات سے لیس سائنس لیب لازمی قرار دی گئی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 26 جولائی 2024
کارٹون : 25 جولائی 2024