• KHI: Fajr 5:02am Sunrise 6:18am
  • LHR: Fajr 4:26am Sunrise 5:47am
  • ISB: Fajr 4:28am Sunrise 5:52am
  • KHI: Fajr 5:02am Sunrise 6:18am
  • LHR: Fajr 4:26am Sunrise 5:47am
  • ISB: Fajr 4:28am Sunrise 5:52am

حج و عمرے پر جاتے وقت ویڈیوز اور تصاویر شیئر کرنا اچھا نہیں لگتا، سنیتا مارشل

شائع June 13, 2024
—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

مقبول اداکارہ سنیتا مارشل نے کہا ہے کہ حج و عمرے پر جاتے وقت وہاں کے مقدس مقامات کی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرنا اچھا نہیں لگتا۔

سنیتا مارشل نے حال ہی میں شوہر حسن احمد کے ہمراہ سما ٹی وی کے مارننگ شو میں شرکت کی، جہاں انہوں نے اپنی شادی اور کیریئر سمیت سوشل میڈیا کے استعمال پر بھی کھل کر بات کی۔

سوشل میڈیا کے استعمال کے حوالے سے بات کرتے ہوئے سنیتا مارشل کے شوہر کا کہنا تھا کہ ان کے خیال میں پاکستانی عوام کے پاس سوشل میڈیا استعمال کرنے کی تمیز نہیں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ دیکھا جاتا ہے کہ اگر کسی قریبی رشتے دار کا انتقال بھی ہوجاتا ہے تو لوگ سوشل میڈیا پر متحرک دکھائی دیتے ہیں جو کہ غلط ہے اور کسی کی دل آزاری کا سبب بن سکتا ہے۔

ان ہی کی بات کو آگے بڑھاتے ہوئے سنیتا مارشل کا کہنا تھا کہ اسی طرح بہت سارے لوگ حج یا عمرے کی سعادت کے لیے جاتے وقت سوشل میڈیا کا زیادہ استعمال کرتے ہیں۔

سنیتا مارشل کا کہنا تھا کہ حج یا عمرے کی ادائیگی کے لیے جاتے وقت ایک تصویر یا ویڈیو کو شیئر کرنا تو سمجھ میں آتا ہے لیکن بار بار ہر جگہ کی ویڈیوز اور تصاویر شیئر کرنا اچھا نہیں لگتا۔

ان کے مطابق ایک ویڈیو یا تصویر کے ذریعے ہر کسی کو بتانا تو سمجھ میں آتا ہے لیکن بار بار ہر چیز کی ویڈیو بنا کر لگانا سمجھ نہیں آتا اور ایسا عمل اچھا نہیں لگتا۔

اگرچہ سنیتا مارشل نے کسی کا نام نہیں لیا، تاہم انہوں نے مجموعی طور پر ایسے تمام سوشل میڈیا صارفین کا ذکر کیا جو کہ حج یا عمرے کی ادائیگی کے دوران مقدس مقامات کی بار بار ویڈیوز اور تصاویر شیئر کرتے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 15 ستمبر 2024
کارٹون : 13 ستمبر 2024