• KHI: Zuhr 12:39pm Asr 5:19pm
  • LHR: Zuhr 12:09pm Asr 5:01pm
  • ISB: Zuhr 12:14pm Asr 5:10pm
  • KHI: Zuhr 12:39pm Asr 5:19pm
  • LHR: Zuhr 12:09pm Asr 5:01pm
  • ISB: Zuhr 12:14pm Asr 5:10pm

اٹک: ایلیٹ فورس کے اے ایس آئی نے ’ذاتی رنجش‘ پر فائرنگ کرکے 2 وکلا کو قتل کردیا

شائع June 15, 2024
فوٹو:ڈان نیوز
فوٹو:ڈان نیوز

پنجاب کے ضلع اٹک کی ضلع کچہری میں ایلیٹ فورس کے اہلکار نے فائرنگ کرکے 2 وکلا کو قتل کردیا جب کہ پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

’ڈان نیوز‘ کی رپورٹ کے مطابق اٹک ضلع کچہری میں ایلیٹ فورس کے اسسٹنٹ سب انسپکٹر (اے ایس آئی) انتظار شاہ نے فائرنگ کرکے 2 وکلا ڈسٹرکٹ بار اٹک کے سابق صدر ملک اسرار احمد اور ایڈوکیٹ ذوالفقارمرزا کو قتل کردیا۔

پولیس نے ملزم کو موقع پر گرفتار کرکے لاشیں ہسپتال منتقل کردیں،انسپکٹر جنرل (آئی جی) پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ملزم کے خلاف سخت ایکشن کا حکم دیا۔

اٹک پولیس کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اے ایس آئی اس بات پر پریشان تھا کہ اسے فیملی کورٹ میں ایڈووکیٹ احمد کی وجہ سے اپنی بیوی کو طلاق دینی پڑی تھی۔

بیان میں کہا گیا کہ ’ایلیٹ فورس اٹک کے اے ایس آئی انتظار شاہ نے ذاتی ​​رنجش کی بنا پر ایڈووکیٹ ملک اسرار پر فائرنگ کی جس وہ اور ان کے ساتھی ایڈووکیٹ ذوالفقار شاہ جاں بحق ہوگئے۔‘

اس میں کہا گیا کہ ڈسٹرکٹ پولیس افسر(ڈی پی او) اٹک سردار سردار غیاث گل خان نے اس ناخوشگوار واقعے پر سخت ایکشن لیا ہے۔

اس میں کہا گیا کہ واردات کے واحد ملزم کو گرفتار کیا گیا جب کہ اٹک ایلیٹ فورس کے انچارج اور محرر کو غفلت اور لاپرواہی برتنے پر حراست میں لے لیا گیا جب کہ مزید تفتیش جاری ہے۔

دوسری جانب پولیس کا کہنا تھا کہ ملزمان کو گرفتار کرکے اٹک سٹی تھانے منتقل کردیا گیا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 جولائی 2024
کارٹون : 22 جولائی 2024