• KHI: Fajr 4:24am Sunrise 5:52am
  • LHR: Fajr 3:31am Sunrise 5:08am
  • ISB: Fajr 3:27am Sunrise 5:08am
  • KHI: Fajr 4:24am Sunrise 5:52am
  • LHR: Fajr 3:31am Sunrise 5:08am
  • ISB: Fajr 3:27am Sunrise 5:08am

چاہت فتح علی خان نے’بدو بدی’ ٹو ریلیز کردیا

شائع June 18, 2024
—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

کامیڈین گلوکار چاہت فتح علی خان نے اپنے وائرل گانے ’بدو بدی‘ کا دوسرا ورژن بھی ریلیز کردیا، تاہم اس بار انہوں نے ویڈیو کو یوٹیوب پر جاری نہیں کیا۔

چاہت فتح علی خان نے پہلی بار عید الفطر کے موقع پر ’بدو بدی‘ کا پہلا گانا جاری کیا تھا جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگیا تھا اور گانے کو گلوکار کے یوٹیوب چینل پر 2 کروڑ 80 لاکھ سے زائد بار دیکھا گیا تھا۔

بعد ازاں ملکہ ترنم نورجہاں کے آفیشل یوٹیوب چینل کی جانب سے کاپی رائٹس کے دعووں کے بعد چاہت فتح علی خان کے گانے کو یوٹیوب سے ڈیلیٹ کردیا گیا تھا۔

یوٹیوب سے گانے کے ڈیلیٹ ہونے کے بعد چاہت فتح علی خان نے دعوٰی کیا تھا کہ ان کا گانا کاپی نہیں بلکہ مختلف ہے، انہوں نے ملکہ ترنم نورجہاں کے گانے کو کاپی نہیں کیا۔

ساتھ ہی چاہت فتح علی خان نے ’بدو بدی‘ ٹو کو بھی ریلیز کرنے کا اعلان کیا تھا اور اب عید الاضحیٰ کے موقع پر انہوں نے گانے کا دوسرا ورژن بھی ریلیز کردیا۔

چاہت فتح علی خان نے اس بار یوٹیوب کے بجائے انسٹاگرام پر ’بدو بدی‘ ٹو کو جاری کیا ہے اور اس بار گانے کو قدرے طویل رکھا ہے۔

کامیڈین نے اس بار گانے کی ویڈیو کو تقریبا چار منٹ دورانیے کا رکھا ہے، تاہم گانے کی موسیقی اور شاعری تقریبا پہلے گانے والی ہے اور اس بار ان کے ساتھ کوئی ماڈل پرفارمنس کرتی دکھائی نہیں دیتیں، البتہ انہوں ںے ماڈلز کے الگ سے پوز گانے کا حصہ بنائے ہیں۔

صارفین نے ان کے گانے پر رد عمل دیتے ہوئے ان کے دوسرے گانے کو فلاپ قرار دیا اور ساتھ ہی لکھا کہ اچھا کیا کہ انہوں نے یوٹیوب پر گانا ریلیز نہیں کیا، ورنہ کاپی رائٹس دعووں کے تحت ان کا یوٹیوب چینل ہی ڈیلیٹ کردیا جاتا۔

خیال رہے کہ چاہت فتح علی خان سے قبل ’اکھ لڑی بدوبدی‘ کا گانا پہلی بار ملکہ ترنم نورجہاں نے پاکستانی فلم کے لیے گایا تھا۔

’اکھ لڑی بدوبدی‘ کو ملکہ ترنم نور جہاں نے 1973 میں ریلیز ہونے والی فلم بنارسی ٹھگ کے لیے گایا تھا۔ ’اکھ لڑی بدوبدی‘ کا شمار اپنے دور کے مقبول ترین گانوں میں ہوتا ہے اور اسے دیگر فنکار بھی اپنی آواز میں گاچکے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 14 جولائی 2024
کارٹون : 11 جولائی 2024