• KHI: Asr 4:36pm Maghrib 6:15pm
  • LHR: Asr 4:03pm Maghrib 5:42pm
  • ISB: Asr 4:06pm Maghrib 5:47pm
  • KHI: Asr 4:36pm Maghrib 6:15pm
  • LHR: Asr 4:03pm Maghrib 5:42pm
  • ISB: Asr 4:06pm Maghrib 5:47pm

مومنہ اقبال کے والد انتقال کر گئے

شائع June 20, 2024
—فوٹو: انسٹگارام
—فوٹو: انسٹگارام

اداکارہ مومنہ اقبال کے والد کے انتقال پر شوبز شخصیات نے ان سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے ان کے والد کی مغفرت کے لیے دعائیں بھی کیں۔

مومنہ اقبال نے 19 جون کی دوپہر انسٹاگرام اسٹوری میں مداحوں اور شوبز شخصیات کو مطلع کیا کہ ان کے والد انتقال کر گئے۔

انہوں نے بتایا کہ ان کے والد کی نماز جنازہ 20 جون کو پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں ادا کی جائے گی، جہاں مقامی قبرستان میں ان کی تدفین بھی ہوگی۔

مومنہ اقبال نے والد کے انتقال سے متعلق آگاہ کرتے ہوئے مقدس کتاب قرآن پاک کی آیت کا ترجمہ لکھا کہ ہم سب خدا کی جانب سے بھیجے گئے اور واپس خدا کی طرف جانا ہے۔

اداکارہ کے والد کی انتقال کی خبر پر شوبز شخصیات سمیت ان کے مداحوں نے ان سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے ان کے والد کی مغفرت کی دعائیں بھی کیں۔

اداکارہ نے واضح نہیں کیا کہ ان کے والد کے انتقال کا سبب کیا بناَ؟ انہوں نے کبھی والد کی بیماری یا کسی طبی پیچیدگی کا ذکر کبھی نہیں کیا، البتہ والد سے اظہار محبت کرتی دکھائی دیتی تھیں۔

مومنہ اقبال متعدد انٹرویوز میں والد کی شخصیت کی تعریفیں کرتے ہوئے اس خواہش کا اظہار بھی کرچکی تھیں کہ ان کی خواہش ہے کہ انہیں ان کے والد جیسے شوہر ملیں، کیوں کہ ان کے والد ان کی والدہ کی ہر بات زبان پر آنے سے پہلے ہی مان لیتے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 4 اکتوبر 2024
کارٹون : 3 اکتوبر 2024