• KHI: Maghrib 6:38pm Isha 7:54pm
  • LHR: Maghrib 6:11pm Isha 7:33pm
  • ISB: Maghrib 6:17pm Isha 7:41pm
  • KHI: Maghrib 6:38pm Isha 7:54pm
  • LHR: Maghrib 6:11pm Isha 7:33pm
  • ISB: Maghrib 6:17pm Isha 7:41pm

ثانیہ مرزا کی شادی کی افواہوں پر ان کے والد نے کیا کہا؟

شائع June 21, 2024
فوٹو: سوشل میڈیا
فوٹو: سوشل میڈیا

بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا اور کرکٹر محمد شامی کی شادی کی افواہیں زیرگردش ہیں تاہم ٹینس اسٹار کے والد عمران مرزا نے ان خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ دونوں کی کبھی ملاقات نہیں ہوئی۔

پاکستان کے سابق کپتان اور آل راؤنڈر شعیب ملک سے طلاق کے بعد سے بھارتی ٹینس اسٹار کی نامور بھارتی فاسٹ باؤلر محمد شامی کے ساتھ تعلقات کی خبریں زیر گردش ہیں۔

تاہم، اب مختلف میڈیا رپورٹس میں یہ دعویٰ کیا جارہا ہے کہ ثانیہ مرزا اور محمد شامی اگست کے وسط تک رشتہ ازدواج میں منسلک ہوجائیں گے، البتہ دونوں اسٹارز یا ان کے اہلخانہ کی جانب سے اس حوالے سے کسی قسم کی تصدیق یا تردید نہیں کی جارہی تھی۔

یاد رہے کہ محمد شامی نے 2023 کے ورلڈکپ میں اپنی شاندار کارکردگی کے ذریعے بھارت کو فائنل میں پہچانے میں اہم کردار ادا کیا تھا اور تب سے ہی ان سے متعلق کوئی نہ کوئی خبر یا افواہ زیر گردش رہی ہے۔

محمد شامی نے حسین جہاں سے 2014 میں شادی کی تھی اور انہیں ایک بیٹا بھی ہے، تاہم دونوں کے درمیان علیحدگی ہوچکی ہے اور ان کی طلاق کا معاملہ عدالت میں زیر سماعت ہیں، جہاں اہلیہ نے ان پر گھریلو تشدد کے الزامات بھی عائد کر رکھے ہیں۔

دوسری جانب، بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کے والد عمران مرزا نے این ڈی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے اپنی بیٹی کی محمد شامی کے ساتھ خبروں کی تردید کرتے ہوئے انہیں ’بکواس‘ قرار دیا، انہوں نے کہا کہ ثانیہ کبھی ان سے ملی بھی نہیں ہیں۔

خیال رہے کہ ثانیہ مرزا کی شعیب ملک سے طلاق کی تصدیق رواں برس جنوری میں اس وقت ہوئی تھی، قومی ٹیم کے سابق کپتان نے اداکارہ ثنا جاوید سے دوسری شادی کرلی تھی۔

ثانیہ مرزا اور شعیب ملک کی شادی اپریل 2010 میں ہوئی تھی، شادی کے 8 سال بعد 30 اکتوبر 2018 کو ان کے ہاں پہلے بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی، جو اس وقت اپنی والدہ کے پاس ہی ہے۔

ثانیہ اور شامی کے تعلقات کے افواہوں کی ابتدا کیسے ہوئی؟

بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کی محمد شامی کے ساتھ شادی کی افواہوں میں اس وقت تیزی آئی جب دونوں کی شادی کے لباس کی کچھ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں، دراصل وہ تصاویر ثانیہ مرزا اور شعیب ملک کی شادی کی تھی جس میں کسی نے شعیب ملک کے چہرے پر محمد شامی کا چہرہ لگاکر پوسٹ کیں۔

ثانیہ مرزا ان دونوں اپنے بیٹے کے ہمراہ فریضہ حج کی ادائیگی کے لیے مدینہ منورہ میں موجود ہیں، حج پر روانگی سے قبل انہوں نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ کی جس میں انہوں نے اپنے گناہوں کی معافی مانگی اور اس سفر کے بارے میں اپنے جذبات کا اظہار کیا۔

کارٹون

کارٹون : 13 ستمبر 2024
کارٹون : 12 ستمبر 2024