• KHI: Asr 4:55pm Maghrib 6:38pm
  • LHR: Asr 4:26pm Maghrib 6:11pm
  • ISB: Asr 4:31pm Maghrib 6:17pm
  • KHI: Asr 4:55pm Maghrib 6:38pm
  • LHR: Asr 4:26pm Maghrib 6:11pm
  • ISB: Asr 4:31pm Maghrib 6:17pm

کچھ ماہ اسکرین سے دور رہو تو لوگ بھول جاتے ہیں، حبا بخاری کا شکوہ

شائع June 21, 2024
—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

مقبول اداکارہ حبا بخاری نے شکوہ کیا ہے کہ اگر وہ چند ماہ کے لیے ٹی وی اسکرین سے دور ہوتی ہیں تو بھی لوگ انہیں بھول جاتے ہیں۔

حال ہی میں حبا بخاری نے ینسنا منع ہے شو میں شرکت کی، جہاں انہوں نے مختلف معاملات پر کھل کر بات کی۔

ایک سوال کے جواب میں حبا بخاری نے کہا ہے کہ انہیں لگتا ہے ابھی تک ان کے کیریئر کا ٹرننگ پوائنٹ نہیں آیا۔

جب انہیں یاد دلایا گیا کہ انہوں نے متعدد مقبول ڈراموں میں کام کیا ہے اور کافی مشہور ہیں تو انہوں نے دلیل دیتے ہوئے شکوہ کیا کہ لوگ چند ماہ بعد بھول جاتے ہیں۔

حبا بخاری نے کہا کہ شائقین کی یادداشت بہت کمزور ہوتی ہے، اگر کوئی اداکار کچھ ماہ تک اسکرین سے دور رہتا ہے تو لوگ انہیں بھول جاتے ہیں۔

انہوں نے مثال دی کہ جب ان کا ایک ڈراما مقبول ہوا تو ہر طرف ان کی باتیں ہو رہی تھیں لیکن جیسے وہ چند ماہ کے لیے غائب ہوئیں تو لوگ انہیں بھول گئے۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ اسی طرح جب انہوں نے جب کسی اور مقبول ڈرامے میں کام کیا تو خواتین سمیت ہر کوئی انہں پسند کرنے لگا، انہیں کہا جانے لگا کہ ان کے لیے منتیں تک رکھی گئیں لیکن جیسے ہی پھر وہ چند ماہ کے لیے اسکرین سے غائب ہوئیں تو پھر لوگ انہیں بھول گئے۔

حبا بخاری نے یہ شکوہ بھی کیا کہ مداحوں کے ساتھ ساتھ شوبز انڈسٹری کے لوگ بھی چند ماہ دور رہنے پر بھلا دیتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اسکرین سے دوری کے بعد اب جب لوگ ان سے ملتے ہیں تو ان سے پوچھا جاتا ہے کہ کیا اب بھی وہ ڈراموں میں کام کر رہی ہیں؟ ان کا ڈراما کافی وقت سے نہیں آیا اور شادی کے بعد آپ نے کام کم کردیا ہے؟

انہوں نے دلیل دی کہ شوبز کیریئر میں یکساں پائیداری کے لیے ابھی انہیں بہت کچھ کرنا ہے اور اسی لیے ہی انہیں لگتا ہے کہ ان کے کیریئر کا ٹرننگ پوائنٹ ابھی تک نہیںٰ آیا۔

کارٹون

کارٹون : 13 ستمبر 2024
کارٹون : 12 ستمبر 2024