• KHI: Partly Cloudy 31.6°C
  • LHR: Partly Cloudy 34.7°C
  • ISB: Partly Cloudy 31.9°C
  • KHI: Partly Cloudy 31.6°C
  • LHR: Partly Cloudy 34.7°C
  • ISB: Partly Cloudy 31.9°C

اسلام آباد: مبینہ پولیس مقابلے میں 3 کار چور ہلاک، ملزم خاتون زخمی حالت میں گرفتار

شائع اپ ڈیٹ
فائل فوٹو—
فائل فوٹو—

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پولیس سے مبینہ مقابلہ میں کار چوری میں ملوث 3 ملزمان ہلاک ہو گئے۔

’ڈان نیوز‘ کی رپورٹ کے مطابق مبینہ پولیس مقابلہ اسلام آباد کے کشمیر چوک میں ہوا، مقابلے کے دوران ملزمان کی ساتھی خاتون کو بھی زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔

کیپیٹل پولیس نے بتایا کہ کار چوروں کی اطلاع پر پولیس نے ناکہ بندی کررکھی تھی، پولیس ذرائع کے مطابق پولیس کو دیکھتے ہی ملزمان نےاہلکاروں پرفائرنگ شروع کردی۔

اسلام آباد پولیس نے بتایا کہ ملزمان کے قبضے سےچوری شدہ گاڑی، اسلحہ اور گاڑیوں کی نمبرز پلٹس برآمد ہوئیں۔

اسلام آباد پولیس کے مطابق ہلاک ملزمان اور گرفتار خاتون کے حوالے سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 24 اپریل 2026
کارٹون : 23 اپریل 2026