• KHI: Maghrib 5:44pm Isha 7:06pm
  • LHR: Maghrib 5:00pm Isha 6:27pm
  • ISB: Maghrib 5:00pm Isha 6:29pm
  • KHI: Maghrib 5:44pm Isha 7:06pm
  • LHR: Maghrib 5:00pm Isha 6:27pm
  • ISB: Maghrib 5:00pm Isha 6:29pm

دوسری شادی کے بعد زندگی بدل گئی، فیروز خان

شائع June 24, 2024
—فوٹو: انسٹاگرام
—فوٹو: انسٹاگرام

حال ہی دوسری بار رشتہ ازدواج میں بندھنے والے اداکار فیروز خان نے شادی کو زندگی کی خوبصورتی کا راز قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہر کسی کو شادی کرنی چاہیے۔

فیروز خان نے حال ہی میں صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں ایک فلم پریمیئر کی تقریب میں شرکت کی، جہاں سوشل میڈیا بلاگرز نے انہیں دوسری شادی کی مبارک باد پیش کرتے ہوئے ان کے خیالات جاننے کی کوشش کی۔

اداکار کی جانب سے یوٹیوبرز کے ساتھ کی گئی مختصر گفتگو کی ویڈیو وائرل ہوگئی، جس میں وہ شادی کو زندگی کی خوبصورتی اور خوشی کا سبب قرار دیتے دکھائی دیے۔

فیروز خان نے دوسری شادی کے بعد کے اپنے خیالات پر بات کرتے ہوئے بتایا کہ انہیں بہت اچھا لگ رہا ہے، انہیں خوشی ہو رہی ہے جب کہ دوسری بار شادی کرنے کے بعد ان کی زندگی ہی بدل گئی ہے۔

اداکار کا کہنا تھا کہ شادی اچھی چیز ہے اور ان کی دعا ہے کہ ہر کسی کو شادی ہو اور ہر کسی شادی کرنی چاہیے۔

خیال رہے کہ فیروز خان نے رواں ماہ 2 جون کو دوسری شادی کی تصدیق کی تھی، انہوں نے دوسری اہلیہ کے ہمراہ تصویر شیئر کرتے ہوئے نئی زندگی کے آغاز کا بتایا تھا۔

فیروز خان نے بعد ازاں دوسری اہلیہ کے ساتھ تصاویر بھی شیئر کی تھیں، اگرچہ انہوں نے اہلیہ سے متعلق مکمل معلومات فراہم نہیں کی، تاہم انہوں نے دوسری بیوی کی تصاویر انسٹاگرام پر شیئر کرتے ہوئے پوسٹ میں ڈاکٹر زینب کے ہیش ٹیگ کا استعمال کیا تھا۔

ان کی جانب سے ڈاکٹر زینب کا ہیش ٹیگ استعمال کیے جانے کے بعد خیال کیا جا رہا ہے کہ ان کی دوسری بیوی کا اصل نام زینب ہے جو کہ پیشے کے لحاظ سے ماہر نفسیات ہیں اور ان کا دوسرا نام دعا ہے اور وہ اداکار سے کافی کم عمر دکھائی دیتی ہیں۔

فیروز خان نے زینب دعا سے دوسری شادی کرنے سے قبل فیروز خان نے مارچ 2018 میں علیزے سلطان سے پہلی شادی کی تھی، جن کا شوبز سے کوئی تعلق نہیں تھا۔

علیزے سلطان اور فیروز خان کی شادی محض 4 سال ہی چل سکی اور دونوں نے 2022 کے اختتام تک طلاق کی تصدیق کی تھی۔

علیزے سلطان اور فیروز خان کے دو بچے بھی ہیں، جن کی عمریں 5 سال سے کم ہیں اور طلاق کے بعد دونوں کے درمیان بچوں کی پرورش اور گھریلو تشدد کے معاملات پر قانونی جنگ جاری ہے اور ان کے کیسز تاحال زیر سماعت ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 12 دسمبر 2024
کارٹون : 11 دسمبر 2024