• KHI: Fajr 5:04am Sunrise 6:20am
  • LHR: Fajr 4:29am Sunrise 5:50am
  • ISB: Fajr 4:32am Sunrise 5:55am
  • KHI: Fajr 5:04am Sunrise 6:20am
  • LHR: Fajr 4:29am Sunrise 5:50am
  • ISB: Fajr 4:32am Sunrise 5:55am

صہیونی طیاروں کی اسمٰعیل ہنیہ کے گھر پر بمباری، بہن سمیت 10 افراد شہید

شائع June 25, 2024
— فوٹو: اے ایف پی
— فوٹو: اے ایف پی

صہیونی طیاروں نے شمالی غزہ میں اسمٰعیل ہنیہ کے گھر پر بمباری کی، جس کے نتیجے میں ان کی بہن سمیت 10 افراد شہید ہوگئے۔

ڈان نیوز کے مطابق حملوں میں شہید ہونے والوں میں اسمٰعیل ہنیہ کے خاندان کے دیگر افراد بھی شامل ہیں۔

اسرائیلی فوج نے پناہ گزین اسکول پر بھی بمباری کی، جس کے نتیجے میں مزید 16 فلسطینی شہید ہوگئے۔

ادھر، صہیونی فوج نے غزہ میں امداد کے منتظر فلسطینیوں پر حملہ کر دیا، جس کے سبب مزید 8 فلسطینی شہید ہوگئے، اسرائیلی فوج نےخان یونس میں غذائی قلت سےدوچار فلسطینیوں کو نشانہ بنایا۔

24گھنٹوں کے دوران 28 فلسطینی اسرائیلی دہشت گردی کا نشانہ بنے، شہدا کی مجموعی تعداد 37ہزار 626 سے تجاوز کر گئی، جبکہ 86 ہزار 98 زخمی افراد زخمی ہیں۔

حکام کا کہنا تھا کہ ہزاروں فلسطینی بچے تاحال ملبے تلے پھنسے ہوئے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 20 ستمبر 2024
کارٹون : 19 ستمبر 2024