• KHI: Partly Cloudy 24.9°C
  • LHR: Partly Cloudy 25.7°C
  • ISB: Partly Cloudy 23.4°C
  • KHI: Partly Cloudy 24.9°C
  • LHR: Partly Cloudy 25.7°C
  • ISB: Partly Cloudy 23.4°C

کراچی میں شدید گرمی، آج بھی پارہ 40 ڈگری تک جانے کا امکان

شائع June 26, 2024 اپ ڈیٹ June 26, 2024 12:25pm
— فائل فوٹو: ڈان
— فائل فوٹو: ڈان

کراچی میں گرمی کا زور برقرار ہے، آج بھی پارہ 40 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق کراچی کے شہری آئندہ 2 روز تک جزوی ہیٹ ویو برداشت کریں گے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں گرم اور مرطوب موسم کے ساتھ صبح کا آغاز ہوا، شہر قائد آج بھی جزوی ہیٹ ویو کی لپیٹ میں رہے گا۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ موجودہ درجہ حرارت 31 ڈگری سینٹی گریڈ ہے، گرمی کی شدت 38 ڈگری محسوس کی جارہی ہے۔

مزید بتایا کہ 2 روز بعد شہر میں درجہ حرارت میں بتدریج کمی کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج سے ملک میں مون سون ہوائیں داخل ہونے کا امکان ہے،مون سون ہواؤں کے زیر اثر کراچی میں 28 جون سے یکم جولائی تک بارش کا امکان ہے۔

موسمیاتی تبدیلی کے چیلنجز کا مقابلہ کرنے لیے ڈان میڈیا گروپ کی مہم بریتھ پاکستان کا حصہ بنیں۔

کارٹون

کارٹون : 15 اپریل 2026
کارٹون : 14 اپریل 2026