• KHI: Sunny 32.5°C
  • LHR: Partly Cloudy 28.2°C
  • ISB: Partly Cloudy 23.5°C
  • KHI: Sunny 32.5°C
  • LHR: Partly Cloudy 28.2°C
  • ISB: Partly Cloudy 23.5°C

ایف آئی اے کی شہید بینظیر آباد میں کارروائی، بجلی چوری میں ملوث میٹر سپروائزر گرفتار

شائع July 4, 2024 اپ ڈیٹ July 4, 2024 02:53pm
—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے سندھ کے ضلع شہید بے نظیر آباد (نوابشاہ) میں کارروائی کرتے ہوئے بجلی چوری میں ملوث سیپکو ڈیژون مورو میں تعینات میٹر سپروائزر کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان ایف آئی اے کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ ملزم نے انڈسٹریل اور کمرشل صارفین کے ساتھ مل کر چوری کی۔

بیان کے مطابق آٹا چکی کے مالکان ملزم کی معاونت سے بجلی چوری کر رہے تھے۔

ایف آئی اے نے بتایا کہ ملزم غلام مصطفی غلط ریڈنگ کے عوض مالی فوائد حاصل کرتا رہا، بجلی چوری سے قومی خزانے کو 62 لاکھ روپے سے زائد کا نقصان پہنچا۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق بجلی چوری میں ملزم کو گرفتار کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 9 اپریل 2026
کارٹون : 7 اپریل 2026