• KHI: Sunny 32.5°C
  • LHR: Partly Cloudy 28.2°C
  • ISB: Partly Cloudy 23.5°C
  • KHI: Sunny 32.5°C
  • LHR: Partly Cloudy 28.2°C
  • ISB: Partly Cloudy 23.5°C

حکومت سندھ کا عوام کو گھر بیٹھے نمبر پلیٹس کی فراہمی کا نظام متعارف کروانے کا فیصلہ

شائع July 4, 2024 اپ ڈیٹ July 4, 2024 05:13pm
انہوں نے ہدایت کی کہ رجسٹریشن کے طریقہ کار کو مزید آسان بنانے کے اقدامات کیے جائیں — فائل فوٹو: ڈان
انہوں نے ہدایت کی کہ رجسٹریشن کے طریقہ کار کو مزید آسان بنانے کے اقدامات کیے جائیں — فائل فوٹو: ڈان

حکومت سندھ نے عوام کو گھر بیٹھے نمبر پلیٹس کی فراہمی کا نظام متعارف کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کی زیر صدارت اجلاس میں عوام کو گھر بیٹھے نمبر پلیٹس کی فراہمی کا نظام متعارف کروانے کا فیصلہ کیا گیا، جبکہ ضلع جنوبی میں موٹر رجسٹریشن کے دفترکے قیام اور شام کے اوقات میں بھی کام کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اجلاس میں محکمہ ایکسائز کی جانب سے پریمیئم نمبر پلیٹس کے اجرا کے لیے مخصوص دفتر قائم کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔

صوبائی وزیر شرجیل میمن نے کہا کہ پریمیئم نمبر پلیٹس کے اجرا کا پہلا مرحلہ کامیاب رہا اور اسے عوام کی بھرپور پذیرائی ملی، پریمیئم نمبر پلیٹس کی نیلامی کا دوسرا مرحلہ بھی جلد شروع کیا جائے گا۔

انہوں نے ہدایت کی کہ رجسٹریشن کے طریقہ کار کو مزید آسان بنانے کے اقدامات کیے جائیں، محکمہ ایکسائز کو کارپوریٹ طریقے سے چلانے کے خواہاں ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 9 اپریل 2026
کارٹون : 7 اپریل 2026