• KHI: Partly Cloudy 30.8°C
  • LHR: Partly Cloudy 29.5°C
  • ISB: Partly Cloudy 23.6°C
  • KHI: Partly Cloudy 30.8°C
  • LHR: Partly Cloudy 29.5°C
  • ISB: Partly Cloudy 23.6°C

مریم نواز نے پنجاب ہونہار میرٹ اسکالر شپ پروگرام کی منظوری دے دی

شائع July 6, 2024
— فائل فوٹو:
— فائل فوٹو:

وزیر اعلیٰ مریم نواز نے پنجاب ہونہار میرٹ اسکالر شپ پروگرام کی منظوری دے دی۔

ڈان نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب نے ہونہار اسکالر شپ کی تعداد 4 ہزار سے بڑھا کر 25 ہزار کرنے کی ہدایت کر دی، سرکاری اور 8 نجی جامعات سے بی ایس کرنے والے طلبہ کی 100 فیصد فیس اسکالرشپ سے ادا ہوں گی۔

جہلم، وہاڑی اور بہاولنگر میں نئی یونیورسٹیوں کے فوری قیام کی منظوری بھی دی گئی ہے۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے لیپ ٹاپ اسکیم کے فوری اجرا کے لیے ہدایات جاری کر دیں۔

اسی طرح طلبہ کی کم تعداد والے کالجز میں نئے ڈسپلن متعارف کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جاب مارکیٹ کی ضروریات سے منسلک ڈسپلن متعارف کرائے جائیں گے۔

ڈویژنل ڈائریکٹرز اور پرنسپل کی تعیناتی کے لیے آن لائن پورٹل سسٹم متعارف کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 26 مارچ 2026
کارٹون : 25 مارچ 2026