• KHI: Partly Cloudy 24.1°C
  • LHR: Sunny 26°C
  • ISB: Partly Cloudy 23.6°C
  • KHI: Partly Cloudy 24.1°C
  • LHR: Sunny 26°C
  • ISB: Partly Cloudy 23.6°C

وزیر اعظم کا نومنتخب ایرانی صدر مسعود پیزشکیانی کو فون، صدر منتخب ہونے پر مبارکباد

شائع July 8, 2024 اپ ڈیٹ July 8, 2024 11:44pm
وزیر اعظم نے ایران کے نو منتخب صدر مسعود پیزشکیان کو صدارتی انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد بھی پیش کی— فوٹو بشکریہ فیس بُک
وزیر اعظم نے ایران کے نو منتخب صدر مسعود پیزشکیان کو صدارتی انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد بھی پیش کی— فوٹو بشکریہ فیس بُک

وزیر اعظم شہباز شریف نے ایران کے نو منتخب صدر مسعود پیزشکیان کو صدارتی انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد پیش کی۔

ڈان نیوز کے مطابق وزیر اعظم نے ایران کے نو منتخب صدر مسعود پیزشکیان سے ٹیلی فون پر بات چیت کی اور صدارتی انتخابات میں ان کی کامیابی پر انہیں مبارکباد پیش کی۔

وزیراعظم نے ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کے لیے بھی نیک خواہشات کا اظہار کیا اور جمہوری عمل کے ذریعے نئے صدر کے انتخاب پر انہیں اور ایران کے عوام کو مبارکباد پیش کی۔

وزیراعظم نے ایران کے نومنتخب صدر سے گفتگو میں کہا کہ پاکستان، ایران کے ساتھ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کا خواہاں ہے جبکہ تجارت توانائی اور علاقائی سلامتی سمیت مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو بڑھانے کے لیے ساتھ مل کر کام کرنے کے منتظر ہیں۔

نومنتخب صدر مسعود پیزشکیان نے دونوں ممالک کے درمیان برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔

دونوں رہنماؤں نے علاقائی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا اور قریبی رابطہ اور مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

کارٹون

کارٹون : 20 اپریل 2026
کارٹون : 19 اپریل 2026