• KHI: Maghrib 7:24pm Isha 8:51pm
  • LHR: Maghrib 7:09pm Isha 8:45pm
  • ISB: Maghrib 7:19pm Isha 9:00pm
  • KHI: Maghrib 7:24pm Isha 8:51pm
  • LHR: Maghrib 7:09pm Isha 8:45pm
  • ISB: Maghrib 7:19pm Isha 9:00pm

کوپا امریکا 2024ء: دفاعی چیمپیئن ارجنٹینا نے فائنل میں رسائی حاصل کرلی

شائع July 10, 2024
—تصویر: ایکس
—تصویر: ایکس

پورپیئن چیمپیئن شپ (یورو) 2024ء کے ساتھ کوپا امریکا 2024ء کے مقابلے بھی جاری ہیں جس کے پہلے سیمی فائنل میں دفاعی چیمپیئن ارجنٹینا نے کینیڈا کو شکست دے کر فائنل میں رسائی حاصل کرلی۔

امریکی شہر میامی میں کھیلے گئے ٹورنامنٹ کے پہلے سیمی فائنل کے 23ویں منٹ میں ارجنٹینا کے نوجوان کھلاڑی ہولین الواریز نے گول اسکور کرکے اپنی ٹیم کو برتری دلوائی جوکہ پہلے ہاف کے اختتام تک قائم رہی۔

دوسرے ہاف کے کھیل میں کپتان لیونل میسی نے 51ویں منٹ میں شاندار گول اسکور کرکے ٹیم کو 0-2 سے برتری دلوائی جوکہ میچ کے اختتام تک قائم رہی اور یوں کوپا امریکا 2021ء اور فیفا ورلڈ کپ 2022ء کی فاتح ٹیم ارجنٹینا ٹورنامنٹ کے فائنل میں پہنچ گئی۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ فیفا ورلڈ کپ 2022ء کے مین آف دی ٹورنامنٹ لیونل میسی اب تک کوپا امریکا 2024ء میں ایک بھی گول اسکور نہیں کرپائے تھے لیکن یہ کفر ٹوٹا خدا خدا کرکے اور میسی نے اہم میچ میں اپنی ٹیم کی فتح میں کلیدی کردار ادا کیا۔

واضح رہے کہ ہر چار سال بعد منعقد ہونے والے کوپا امریکا ٹورنامنٹ میں براعظم شمالی اور جنوبی امریکا کی 16 فٹبال ٹیمیں شرکت کرتی ہیں، امریکا میں کھیلے جانے والے اس ٹورنامنٹ کا آغاز 21 جون کو ہوا تھا جس کا فائنل 15 جولائی کو کھیلا جائے گا۔

فائنل میں ارجنٹینا کا مقابلہ کس سے ہوگا؟ اس کا فیصلہ دوسرے سیمی فائنل میچ میں ہوگا کہ جس میں برازیل کو شکست دے کر سیمی فائنل میں پہنچنے والی یوروگوئے کا مقابلہ کولمبیا سے پاکستانی وقت کے مطابق صبح 5 بجے ہوگا۔

کارٹون

کارٹون : 14 جولائی 2024
کارٹون : 11 جولائی 2024