• KHI: Clear 24.5°C
  • LHR: Partly Cloudy 16.8°C
  • ISB: Cloudy 14.4°C
  • KHI: Clear 24.5°C
  • LHR: Partly Cloudy 16.8°C
  • ISB: Cloudy 14.4°C

لاہور پولیس نے بانی پی ٹی آئی کی جناح ہاؤس سمیت 12 مقدمات میں گرفتاری ڈال دی

شائع July 14, 2024
سابق وزیر اعظم اور بانی پی ٹی آئی عمران خان— فائل فوٹو: اسکرین شاٹ
سابق وزیر اعظم اور بانی پی ٹی آئی عمران خان— فائل فوٹو: اسکرین شاٹ

لاہور پولیس نے بانی پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کی جناح ہاؤس سمیت 12 مقدمات میں گرفتاری ڈال دی۔

ڈان نیوز کے مطابق پولیس ذرائع نے بتایا کہ لاہور پولیس نے بانی پی ٹی آئی کی 12 مقدمات میں گرفتاری ڈالتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے ریاست کے خلاف اکسانے کی دفعات کے تحت تفتیش کی جائے گی۔

اس حوالے سے بتایا گیا کہ بانی پی ٹی آئی کے خلاف مجموعی طور پر 16 مقدمات درج ہیں اور انہوں نے 4مقدمات میں ضمانت کرا رکھی ہے۔

لاہور پولیس نے اڈیالہ جیل پہنچ کر بانی پی ٹی آئی کی باضابطہ گرفتاری ڈال دی۔

ذرائع نے بتایا کہ پولیس نے راولپنڈی کی عدالت سے بانی پی ٹی آئی کو لاہور منتقل کرنےکی استدعا کی لیکن راولپنڈی کی عدالت نے سیکیورٹی خدشات کے سبب بانی پی ٹی آئی کو منتقل کرنے کی اجازت نہ دی۔

ذرائع نے بتایا کہ پیر کو بانی پی ٹی آئی کو ویڈیو لنک کے ذریعے لاہور کی عدالت میں پیش ہوں گے اور عدالت سے جناح ہاؤس حملہ کیس میں بانی پی ٹی آئی کے ریمانڈ کی استدعا کی جائے گی۔

کارٹون

کارٹون : 14 دسمبر 2025
کارٹون : 13 دسمبر 2025