• KHI: Partly Cloudy 24.9°C
  • LHR: Partly Cloudy 25.7°C
  • ISB: Partly Cloudy 23.4°C
  • KHI: Partly Cloudy 24.9°C
  • LHR: Partly Cloudy 25.7°C
  • ISB: Partly Cloudy 23.4°C

پنجاب میں آج سے 20 جولائی تک مون سون بارشوں کی پیشگوئی

شائع July 16, 2024 اپ ڈیٹ July 16, 2024 11:41am
— فائل فوٹو: ڈان نیوز
— فائل فوٹو: ڈان نیوز

پی ڈی ایم اے نے پنجاب کے بیشتر اضلاع میں آج سے 20 جولائی تک مون سون بارشوں کی پیشگوئی کی ہے اور عاشورہ کے موقع پر تمام ریسکیو اداروں کو کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار رہنے کی ہدایت کررکھی ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق ڈی جی پی ڈی ایم اے نے کہا کہ 10 محرم الحرام کو ممکنہ مون سون بارشوں کے باعث انتظامیہ کی جانب سے خصوصی اقدامات کیے گئے ہیں، عاشورہ کے موقع پر تمام ریسکیو ادارے الرٹ رہیں گے، جب کہ شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ خستہ حال چھتوں اور بوسیدہ عمارتوں میں محافل کے انعقاد سے گریز کریں۔

لاہور

محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں 24 گھنٹوں کے دوران بارش کا کوئی امکان نہیں ہے، لاہور کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 39 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے، آئندہ دو روز کے دوران شہر کا موسم گرم اور خشک رہے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہرکا موجودہ درجہ حرارت 31 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، گرمی کی شدت 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک محسوس کی جارہی ہے، جب کہ ہوا میں نمی کا تناسب 74 فیصد ہے، شمال مغربی سمت سے 11 کلو میٹرفی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔

کراچی

دوسری جانب کراچی میں بھی آج گرمی کا راج برقرار ہے، درجہ حرارت 39 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے، جب کہ ایئر کوالٹی انڈیکس کے مطابق دنیاکے آلودہ ترین شہروں میں کراچی 27 نمبر پر موجود ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں اس وقت مطلع جزوی ابر آلود ہے شمال مغربی سمت سے 11 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں، شہر میں آج بھی شام و رات میں بونداباندی اور ہلکی بارش کا امکان ہے،۔

شہر کا موجودہ درجہ حرارت 31 ڈگری سینٹی گریڈ ہے،گرمی کی شدت 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک محسوس کی جارہی ہے، جب کہ ہوا میں نمی کا تناسب 74 فیصد ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 18 جولائی سے شہر میں مون سون ہواؤں کا ایک اور اسپیل داخل ہوگا، 20 جولائی سے شہر میں تیز بارش متوقع ہے۔

موسمیاتی تبدیلی کے چیلنجز کا مقابلہ کرنے لیے ڈان میڈیا گروپ کی مہم بریتھ پاکستان کا حصہ بنیں۔

کارٹون

کارٹون : 15 اپریل 2026
کارٹون : 14 اپریل 2026