• KHI: Partly Cloudy 24.9°C
  • LHR: Heavy Rain 22.5°C
  • ISB: Heavy Rain 18.3°C
  • KHI: Partly Cloudy 24.9°C
  • LHR: Heavy Rain 22.5°C
  • ISB: Heavy Rain 18.3°C

بنوں: احتجاج کے دوران فائرنگ، بھگدڑ سے ایک شخص جاں بحق، متعدد زخمی

شائع July 19, 2024 اپ ڈیٹ July 19, 2024 02:31pm
فوٹو:سوشل میڈیا
فوٹو:سوشل میڈیا

بنوں میں احتجاجی مارچ کے دوران فائرنگ اور بھگدڑ سے ایک شخص جاں بحق اور 23 زخمی ہوگئے۔

ڈان نیوز کی رپورٹ کے مطابق واقعہ اس وقت پیش آیا جب کہ ضلع بنوں میں بے امنی کے خلاف احتجاج کے لیے لوگ اسپورٹس کمپلکس کے مقام پر جمع ہو رہے تھے، زیادہ ترلوگ بھگدڑ سے زخمی ہوئے جب کہ بعض افراد کو گولیاں لگیں۔

رپورٹ کے مطابق تاحال یہ واضح نہیں ہوسکا کہ فائرنگ کس نے کی، سرکاری حکام نے بھی اب تک اس بارے میں کوئی بیان جاری نہیں کیا ہے۔

شہر کے خلیفہ گل نواز ہسپتال کے ترجمان کے مطابق ایک لاش اور 23 زخمیوں کو طبی امداد کی فراہمی کے مرکز صحت منتقل کیا گیا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 27 مارچ 2026
کارٹون : 26 مارچ 2026