• KHI: Sunny 26.5°C
  • LHR: Partly Cloudy 21°C
  • ISB: Partly Cloudy 22°C
  • KHI: Sunny 26.5°C
  • LHR: Partly Cloudy 21°C
  • ISB: Partly Cloudy 22°C

لاہور: ڈیفنس میں ملزم نے خنجر کے وار سے بیوی، بیٹی کو قتل کردیا

شائع July 19, 2024
— فائل فوٹو: شٹر اسٹاک
— فائل فوٹو: شٹر اسٹاک

پنجاب کے دارالحکومت لاہور کے علاقے ڈیفنس میں ملزم نے بیوی اور بیٹی کو قتل کردیا جب کہ پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے آلہ قتل برآمد کر لیا۔

ڈولفن حکام کے مطابق دہرے قتل کی واردات کی اطلاع موصول ہوئی، اطلاع ملنے پر ٹیم موقع پر پہنچی اور ملزم کو گرفتار کرلیا۔

ملزم نے خنجر کے وار سے 45 سالہ شہناز اور اٹھارہ سالہ سمیہ کو قتل کیا تھا۔

دوسری جانب لاہور شمالی چھاؤنی کے علاقے میں لین دین کے تنازع پر فائرنگ سے 5 افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس نے کہا کہ ملزم یوسف نے فائرنگ کرکے 5 افراد کو زخمی کیا اور فرار ہوگیا، زخمی ہونے والوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا، زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے جب کہ مفرور ملزم کی تلاش شروع کردی گئی ہے اور گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 17 دسمبر 2025
کارٹون : 16 دسمبر 2025