• KHI: Partly Cloudy 24.9°C
  • LHR: Partly Cloudy 25.7°C
  • ISB: Partly Cloudy 23.4°C
  • KHI: Partly Cloudy 24.9°C
  • LHR: Partly Cloudy 25.7°C
  • ISB: Partly Cloudy 23.4°C

کراچی میں جمعہ کو ہیٹ اسٹروک کے 36 کیسز رپورٹ

شائع July 19, 2024 اپ ڈیٹ July 19, 2024 09:57pm
شہر میں رواں ماہ ہیٹ اسٹروک سے 2 اموات بھی رپورٹ ہوئیں — فائل فوٹو
شہر میں رواں ماہ ہیٹ اسٹروک سے 2 اموات بھی رپورٹ ہوئیں — فائل فوٹو

کراچی میں جمعہ کو ہیٹ اسٹروک کے 36 کیسز رپورٹ ہوئے تاہم خوش قسمتی سے کوئی موت رپورٹ نہیں ہوئی۔

ڈان نیوز کے مطابق محکمہ صحت سندھ کی رپورٹ میں کہا گیا کہ ہیٹ اسٹروک کے 12 کیسز سول ہسپتال، 6 کیسز جناح ہسپتال اور سندھ گورنمنٹ ہسپتال لیاقت آباد میں 17 کیسز رپورٹ ہوئے۔

شہر میں رواں ماہ ہیٹ اسٹروک سے 2 اموات بھی رپورٹ ہوئیں۔

محکمہ صحت سندھ کا کہنا ہے کہ جون سے اب تک ہیٹ اسٹروک سے 51 افراد انتقال کر چکے ہیں۔

واضح رہے کہ کراچی میں گزشتہ کئی روز سے شدید گرمی اور حبس کا راج ہے اور دن کے اوقات میں گزشتہ دنوں 55 ڈگری کی گرمی بھی محسوس کی گئی ہے۔

تاہم جمعہ کی سہ پہر مختلف علاقوں میں ہلکی اور معتدل بارش سے موسم میں کچھ بہتری آئی ہے اور حبس میں بھی کمی آئی ہے۔

موسمیاتی تبدیلی کے چیلنجز کا مقابلہ کرنے لیے ڈان میڈیا گروپ کی مہم بریتھ پاکستان کا حصہ بنیں۔

کارٹون

کارٹون : 15 اپریل 2026
کارٹون : 14 اپریل 2026