• KHI: Maghrib 5:44pm Isha 7:06pm
  • LHR: Maghrib 5:00pm Isha 6:27pm
  • ISB: Maghrib 5:00pm Isha 6:29pm
  • KHI: Maghrib 5:44pm Isha 7:06pm
  • LHR: Maghrib 5:00pm Isha 6:27pm
  • ISB: Maghrib 5:00pm Isha 6:29pm

فواد خان نے وانی کپور کے ساتھ ممکنہ فلم میں کام پر خاموشی توڑ دی

شائع July 20, 2024
—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

فواد خان نے تقریبا 8 سال بعد بولی وڈ میں اپنی واپسی پر خاموشی توڑتے ہوئے کہا ہے کہ وہ تین فلموں کی شوٹنگ میں مصروف ہیں، جس میں سے ایک فلم آئندہ سال ریلیز ہونے کا امکان ہے۔

فواد خان کی جانب سے حال ہی میں سم تھنگ ہاٹ کو دیے گئے انٹرویو کی کلپ وائرل ہوگئی، جس میں انہیں نہ صرف اپنی آنے والی فلموں بلکہ ممکنہ طور پر ٹی وی ڈراموں میں واپسی سمیت بولی وڈ فلم میں بھی کام کرنے کے معاملے پر بات کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

اداکار نے ٹیلی وژن پر واپسی کے سوال پر کھل کر بات نہیں کی اور مبہم انداز میں جواب دیا کہ چھوٹی اسکرین پر ان کی واپسی سے متعلق وقت بتائے گا۔

اداکار کا کہنا تھا کہ ان کی بہت ساری چیزیں تیاری کے مراحل میں ہیں لیکن وہ ان سے متعلق کھل کر بات نہیں کرسکتے۔

ایک سوال کے جواب میں فواد خان نے کہا کہ ان کی ایک نہیں دو فلمیں تیاری کے مراحل میں ہیں، تاہم ممکنہ طور پر ان کی اگلے دو سال میں تین فلمیں ریلیز ہو سکتی ہیں، وہ ممکنہ طور پر تیسری فلم پر بھی جلد کام شروع کریں گے۔

انہوں نے فلموں سے متعلق مزید وضاحت نہیں کی اور بتایا کہ ان کی دو فلمیں تو پکی ہیں لیکن ممکن ہے کہ وہ جلد ہی تیسری فلم پر بھی کام شروع کردیں۔

فواد خان کا کہنا تھا کہ ان کی فلمیں تکمیل کے مراحل میں ہیں اور وہ ان سے متعلق مزید کچھ نہیں بتا سکتے، ممکن ہے کہ ایک فلم آئندہ برس تک ریلیز ہو۔

بولی وڈ میں واپسی سے متعلق سوال پر فواد خان نے مسکراتے ہوئے مبہم انداز میں جواب دیا کہ انہیں بولی وڈ میں اپنی واپسی سے متعلق کوئی علم نہیں اور یہ کہ ایسی کوئی بات نہیں، تاہم انتظار کریں، وقت بتائے گا۔

فواد خان کی جانب سے اپنی فلموں اور بولی وڈ میں واپسی سے قبل رواں ماہ جولائی کے آغاز میں بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا تھا کہ پاکستانی اداکار جلد ہی وانی کپور کے ہمراہ بولی وڈ میں واپسی کریں گے۔

رپورٹس میں بتایا گیا تھا کہ فواد خان تقریبا 8 سال بعد بولی وڈ میں واپسی کر رہے ہیں، تاہم فلم سے متعلق مزید کوئی معلومات فراہم نہیں کی گئی تھی۔

فواد خان کی جانب سے بولی وڈ میں واپسی کی خبریں ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہیں جب کہ 29 جولائی کو ان کی اور صنم سعید کی ویب سیریز برزخ کو بھارتی اسٹریمنگ ویب سائٹ زی فائیو اور زندگی کے یوٹیوب چینل پر ریلیز کیا گیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 12 دسمبر 2024
کارٹون : 11 دسمبر 2024