• KHI: Maghrib 6:38pm Isha 7:54pm
  • LHR: Maghrib 6:11pm Isha 7:33pm
  • ISB: Maghrib 6:17pm Isha 7:41pm
  • KHI: Maghrib 6:38pm Isha 7:54pm
  • LHR: Maghrib 6:11pm Isha 7:33pm
  • ISB: Maghrib 6:17pm Isha 7:41pm

آئی سی سی کا چار روزہ سالانہ اجلاس، پاکستان میں شیڈول چیمپیئنز ٹرافی کا بجٹ منظور

شائع July 22, 2024
چیمپیئنز ٹرافی 2025 کی میزبانی پاکستان کو کرنی ہے— فائل فوٹو: ایکس
چیمپیئنز ٹرافی 2025 کی میزبانی پاکستان کو کرنی ہے— فائل فوٹو: ایکس

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی) کے چار روزہ اجلاس میں پاکستان میں شیڈول چیمپیئنز ٹرافی کے حوالے سے کوئی گفتگو نہ کی گئی تاہم ایونٹ کا بجٹ منظور کر لیا گیا۔

ڈان نیوز کے مطابق آئی سی سی کا چار روزہ سالانہ اجلاس سری لنکا کے شہر کولمبو میں ہوا جس میں کھیل کے مختلف پہلوؤں، نئے قوانین بنانے، ٹی20 ورلڈ کپ سمیت مختلف امور پر گفتگو کی گئی۔

اجلاس میں آئندہ سال پاکستان میں شیڈول چیمپیئنز ٹرافی کے حوالے سے کوئی گفتگو نہ کی گئی اور بھارت کی خواہش کے برعکس ہائبرڈ ماڈل یا ایونٹ کی پاکستان سے منتقلی پر کسی قسم کی بات چیت نہیں ہوئی جس کے بعد چیمپیئنز ٹرافی کے پاکستان کے انعقاد کے امکانات مزید روشن ہو گئے ہیں۔

اجلاس میں چیمپینز ٹرافی کا بجٹ بھی منظور کر لیا گیا اور ذرائع کے مطابق آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 شیڈول کے مطابق پاکستان میں ہی ہوگی۔

اس پیشرفت سے باخبر ذرائع نے بتایا کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے حوالے سے پی سی بی کے انتظامات سے خوش ہے البتہ ماضی کو دیکھتے ہوئے بھارت اب بھی ایونٹ کے پاکستان کے انعقاد کے حوالے سے مشکلات پیدا کرسکتا ہے۔

گزشتہ ایشیا کپ کی طرح اگر بھارتی بورڈ نے حکومت کی اجازت نہ ملنے کا بہانہ بنایا تو پاکستان اس پر تحریری جواب طلب کرے گا۔

کارٹون

کارٹون : 13 ستمبر 2024
کارٹون : 12 ستمبر 2024