• KHI: Partly Cloudy 28.7°C
  • LHR: Partly Cloudy 32.9°C
  • ISB: Partly Cloudy 30.5°C
  • KHI: Partly Cloudy 28.7°C
  • LHR: Partly Cloudy 32.9°C
  • ISB: Partly Cloudy 30.5°C

دہشت گردوں کے لیے ’مفتی‘ یا ’حافظ‘ جیسے الفاظ استعمال نہیں کیے جائیں گے، وزارت داخلہ

شائع اپ ڈیٹ
فائل فوٹو: رائٹرز
فائل فوٹو: رائٹرز

وزارت داخلہ نے خوارج سے متعلق خصوصی نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردوں کے لیے ’مفتی‘ یا ’حافظ‘ جیسے الفاظ استعمال نہیں کیے جائیں گے۔

ڈان نیوز کے مطابق وزارت داخلہ سے دہشت گردوں کے حوالے سے جاری خصوصی نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ دہشت گردوں کو خط و کتابت یا دستاویزات میں لفظ ’خارجی‘ لکھا اور پڑھا جائے گا۔

بیان میں کہا گیا کہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان(ٹی ٹی پی) کو ’فتنہ الخوارج‘ کہا جائے گا اور دہشت گردوں کے لیے ’مفتی‘ یا ’حافظ‘ جیسے الفاظ استعمال نہیں کیے جائیں گے۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ وزارت داخلہ کے اس اقدام کا مقصد تنظیم کی حقیقی نوعیت اور نظریے کی عکاسی ہے۔

اس سلسلے میں تمام سرکاری اداروں ہدایات جاری کی گئیں کہ وہ فوری طور پر اسے لاگو کریں۔

کارٹون

کارٹون : 24 اپریل 2026
کارٹون : 23 اپریل 2026