• KHI: Fajr 5:14am Sunrise 6:30am
  • LHR: Fajr 4:44am Sunrise 6:05am
  • ISB: Fajr 4:49am Sunrise 6:12am
  • KHI: Fajr 5:14am Sunrise 6:30am
  • LHR: Fajr 4:44am Sunrise 6:05am
  • ISB: Fajr 4:49am Sunrise 6:12am

اینٹی کرپشن قوانین کی خلاف ورزی پر افغان بلے باز احسان اللہ جنت 5 سال کے لیے نااہل

شائع August 7, 2024
— فوٹو: افغان کرکٹ بورڈ
— فوٹو: افغان کرکٹ بورڈ

افغان بلے باز احسان اللہ جنت 5 سال تک تمام فارمیٹس کے لیے نااہل ہوگئے ہیں، جبکہ بورڈ نے وضاحت بھی جاری کردی ہے۔

افغانستان کرکٹ ٹیم کے ٹاپ آرڈر بلے باز احسان اللہ جنت کی جانب سے افغان کرکٹ بورڈ اور آئی سی سی انسداد کرپشن کوڈز کی خلاف ورزی کی گئی تھی۔

بدھ کے روز افغان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ بلے باز نے کابل پریمیئر لیگ کے دوران انسداد کرپشن کے کوڈز کی خلاف ورزی کی گئی تھی۔

بورڈ کے مطابق آئی سی سی انسداد کرپشن کوڈ کے آرٹیکل 1۔1۔2 کی خلاف ورزی کے بعد کارروائی کی گئی ہے۔ اس آرٹیکل کے مطابق میچ کے دوران طرز عمل، یا میچ کے کسی دوسرے پہلو کو ٹھیک کرنے کے لیے غلط اثر و رسوخ یا کوششیں کی جائیں۔

افغان کرکٹ بورڈ کے مطابق خلاف ورزی کی وجہ سے بلے باز پر ہر قسم کے کرکٹ فارمیٹس پر 5 سال کی پابندی لگائی گئی ہے۔ بورڈ کی جانب سے بتانا تھا کہ احسان اللہ جنت نے اپنے اوپر لگے الزامات کو تسلیم کرلیا ہے، جبکہ مشکوک سرگرمیوں میں ملوث ہونے کا بھی اعتراف کرلیا ہے۔

افغان کرکٹ بورڈ کے انسداد کرپشن یونٹ کی جانب سے انکشاف کیا گیا ہے کہ 3 مزید کھلاڑی بھی مشکوک ہیں جو کہ اسی قسم کی سرگرمیوں میں ملوث ہو سکتے ہیں، تاہم ان کے خلاف تحقیقات جاری ہیں۔

مذکورہ 3 کھلاڑیوں سے متعلق فیصلہ تحقیقات کے بعد کیا جائے گا، واضح رہے احسان اللہ جنت نے 17-2015 آئی سی سی انٹرنیشنل کپ میں نیدرلینڈز کے خلاف ڈیبیو دیا تھا۔

احسان اللہ جنت افغانستان کی طرف سے 3 ٹیسٹ، 16 ایک روزہ میچز کھیل چکے ہیں جہاں بلے باز نے مجموعی طور پر 437 رنز بنائے۔

کارٹون

کارٹون : 13 اکتوبر 2024
کارٹون : 12 اکتوبر 2024