• KHI: Partly Cloudy 26.9°C
  • LHR: Partly Cloudy 26.6°C
  • ISB: Partly Cloudy 25.5°C
  • KHI: Partly Cloudy 26.9°C
  • LHR: Partly Cloudy 26.6°C
  • ISB: Partly Cloudy 25.5°C

راجن پور: کچے کے علاقے میں پولیس چوکی پر ڈاکوؤں کا حملہ، ایک اہلکار شہید

شائع August 7, 2024 اپ ڈیٹ August 7, 2024 09:33pm
فائل فوٹو: ڈان
فائل فوٹو: ڈان

صوبہ پنجاب کے ضلع راجن پور میں کچے کے علاقے میں قائم پولیس چوکی پر ڈاکوؤں نے حملہ کر کے ایک اہلکار شہید اور تین کو زخمی کردیا۔

ڈان نیوز کے مطابق ضلع راجن پور میں کچے کے علاقے سونمیانی میں قائم پولیس چوکی پر ڈاکوؤں نے حملہ کرکے فائرنگ شروع کردی۔

ڈاکوؤں کی فائرنگ سے چوکی پر موجود پولیس اہلکار محمد حاجی شہید جبکہ تین دیگر اہلکار زخمی ہوگئے۔ زخمی اہلکاروں کو اسپتال منتقل کردیاگیا۔

اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ کر ڈاکوؤں کا گھیراؤ کرلیا جبکہ پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ دیر تک جاری رہا۔

کارٹون

کارٹون : 24 اپریل 2026
کارٹون : 23 اپریل 2026