• KHI: Sunny 22.7°C
  • LHR: Heavy Rain 14°C
  • ISB: Partly Cloudy 11.8°C
  • KHI: Sunny 22.7°C
  • LHR: Heavy Rain 14°C
  • ISB: Partly Cloudy 11.8°C

چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے تعلیم کے نامناسب رویے پر سینیٹر عرفان صدیقی کمیٹی سے مستعفی

شائع August 8, 2024
مسلم لیگ(ن) کے سینیٹر عرفان صدیقی— فائل فوٹو: ڈان نیوز
مسلم لیگ(ن) کے سینیٹر عرفان صدیقی— فائل فوٹو: ڈان نیوز

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے تعلیم کی چئیرپرسن بشریٰ انجم بٹ کے نامناسب رویے پر مسلم لیگ(ن) کے سینیٹر عرفان صدیقی نے کمیٹی سے استعفیٰ دے دیا۔

ڈان نیوز کے مطابق قائمہ کمیٹی برائے تعلیم کے گزشتہ اجلاس میں چیئرپرسن بشریٰ انجم نے عرفان صدیقی کو بات کرنے سے روک دیا تھا۔

کمیٹی کے اجلاس میں ممبران نے چیئرپرسن بشری انجم بٹ سے عرفان صدیقی سے معذرت کرنے کا کہا تھا۔

اراکین کے اصرار پر بشریٰ انجم بٹ نے معذرت کر لی تھی جسے عرفان صدیقی نے قبول کر لیا تھا۔

عرفان صدیقی مسلم لیگ ن کے پارلیمانی لیڈر ہیں جبکہ بشریٰ انجم بٹ مسلم لیگ(ن) کی سینیٹر ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 15 مارچ 2026
کارٹون : 14 مارچ 2026