• KHI: Partly Cloudy 21.4°C
  • LHR: Partly Cloudy 14.5°C
  • ISB: Cloudy 12.9°C
  • KHI: Partly Cloudy 21.4°C
  • LHR: Partly Cloudy 14.5°C
  • ISB: Cloudy 12.9°C

قائم مقام چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عابد عزیز شیخ نے عہدے کا حلف اٹھا لیا

شائع August 10, 2024
— فوٹو: لاہور ہائیکورٹ
— فوٹو: لاہور ہائیکورٹ

لاہور ہائی کورٹ کے جج جسٹس عابد عزیز نے بطور قائم مقام چیف جسٹس کا حلف اٹھا لیا۔

ڈان نیوز کے مطابق جسٹس شاہد کریم نے جسٹس عابد عزیز سے عہدے کا حلف لیا۔

حلف برداری کی تقریب لاہور ہائی کورٹ کے ججز لان میں ہوئی، جس میں جسٹس شمس محمود مرزا، جسٹس رسال حسن سید، جسٹس مزمل اختر شبیر، جسٹس طارق سلیم شیخ، جسٹس شہباز رضوی نے شرکت کی۔

اس کے علاوہ تقریب میں ایڈووکیٹ جنرل پنجاب خالد اسحٰق، وائس چیئرمین پنجاب بار کونسل بابر وحید، لاہور بار کے صدر منیر احمد بھٹی، لاہور ہائی کورٹ بار کے صدر اسد منظور بٹ بھی موجود تھے۔

واضح رہے کہ چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ عالیہ نیلم 25 اگست تک بیرون ملک دورے پر ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 13 دسمبر 2025
کارٹون : 12 دسمبر 2025