• KHI: Partly Cloudy 28.3°C
  • LHR: Partly Cloudy 26.8°C
  • ISB: Partly Cloudy 23.4°C
  • KHI: Partly Cloudy 28.3°C
  • LHR: Partly Cloudy 26.8°C
  • ISB: Partly Cloudy 23.4°C

بلوچستان: کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں دستی بم حملے، تین اہلکاروں سمیت پانچ افراد زخمی

شائع August 12, 2024
فائل فوٹو: ڈان
فائل فوٹو: ڈان

صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے مختلف مقامات پر دستی بم کے حملوں میں تین سیکیورٹی اہلکاروں سمیت پانچ افراد زخمی ہوگئے۔

ڈان نیوز کے مطابق کوئٹہ کے سریاب روڈ پر واقع چیک پوسٹ پر نامعلوم افراد نے دستی بم حملہ کیا جس کے نتیجے میں تین سیکیورٹی اہلکار زخمی ہو گئے۔

اس کے علاوہ گوالمنڈی تھانے پر نامعلوم موٹرسائیکل سواردستی بم پھینک کر فرار ہو گئے جس کے نتیجے میں دو افراد زخمی ہوئے۔

پولیس کے مطابق زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 26 مارچ 2026
کارٹون : 25 مارچ 2026