• KHI: Partly Cloudy 25.9°C
  • LHR: Rain 25°C
  • ISB: Heavy Rain 21.8°C
  • KHI: Partly Cloudy 25.9°C
  • LHR: Rain 25°C
  • ISB: Heavy Rain 21.8°C

چنیوٹ: وفاقی وزیر کا جشن آزادی کی خوشی میں مفت پیٹرول دینے کا اعلان

شائع August 13, 2024 اپ ڈیٹ August 13, 2024 08:20pm
— فائل فوٹو: اے پی پی
— فائل فوٹو: اے پی پی

وفاقی وزیر بحری امور قیصر احمد شیخ نے جشن آزادی کی خوشی میں اپنے آبائی علاقے چنیوٹ میں رکشہ اور موٹر سائیکل سواروں کے لیے 5 لیٹر پیٹرول کے تحفے کا اعلان کردیا۔

ڈان نیوز کے مطابق وفاقی وزیر برائے بحری امور قیصر احمد شیخ نے کہا ہے کہ آزادی بہت بڑی نعمت ہے، وطن عزیز لازوال قربانیوں کا ثمر ہے، ہمارے آباؤ اجداد نے اپنی جانوں کا نذرانہ دے کر وطن عزیز کا تحفہ ہمیں دیا۔

انہوں نے کہا کہ ہماری قومی ذمہ داری ہے کہ ملک کی تعمیر و ترقی، استحکام و تحفظ کے لیے تمام اختلافات بالائے طاق رکھ کر اجتماعی کوششیں کریں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ 77 ویں یوم آزادی پر ہم سب مل کر عہد کریں کہ بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے رہنما اصولوں پر چلتے ہوئے وطن عزیز کی تعمیر و ترقی کے لیے اپنے فرائض پوری دیانت اور ایمانداری سے انجام دیں گے۔

کارٹون

کارٹون : 27 مارچ 2026
کارٹون : 26 مارچ 2026